لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول میں تاریخ کے سب سے بڑے سرکاری سکولوں کے منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو ’’جشن سٹیم‘‘ کی تقریب میں شرکت کی اور 8 کٹیگریز میں جشن سٹیم کے فاتح طلبہ میں کیش انعامات تقسیم کئے۔ جشن سٹیم کی تقریب میں حافظ آباد، جھنگ، ڈی جی خان اور ملتان کے طلبہ اور اساتذہ کو انعامات ملے۔ سکاؤٹس نے پرجوش تالیاں بجا کر مریم نواز  کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے گاڑی سے اتر کر بچوں سے اظہار شفقت کیا اور سکول بینڈ بجانے والے طلبہ سے ہاتھ ملایا۔ زرق برق علاقائی لباس پہنے بچوں نے دف بجا کر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا خیر مقدم کیا۔ بچوں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو میں کہا کہ آپ سے ملنے کی بہت خواہش تھی۔ مریم نواز نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں دریافت کیا۔ جشن سٹیم  نمائش کا معائنہ کیا اور تمام اضلاع کے سکولوں کے سٹالوں پر طلبہ کے بنائے ماڈل کا تفصیلی جائزہ لیا اور شاباش دی۔ طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سکچ، پینٹنگ اور خطاطی پیش کیں۔ طلبہ نے وزیر اعلیٰ سے ٹوپی اور کوٹ پر آٹو گراف لئے۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے گرد جمع ہوگئے اور تصاویر بنائیں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کا اچانک دورہ بھی کیا۔ وزیراعلی کی اچانک آمد پر طلبہ خوش ہوئے۔ مریم نواز نے طلبہ سے پڑھائی سے متعلق بات چیت کی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے سرکاری سکولوں میں جدید آئی ٹی لیبز بنانے اور سائنس لیب کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور کیریکٹر بلڈنگ کلاسوں کے اجراء  اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو ’’جشن سٹیم‘‘ کے 1100 طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ  نے طلبہ سے ملک کے خلاف کبھی قدم نہ اٹھانے کا عہد بھی لیا۔ ’ ’جشن سٹیم‘‘ کی تقریب سے خطاب میں انہوں کہا کہ تھوڑی سے توجہ اور انویسٹمنٹ سے ہمارے بچے دنیا فتح کر سکتے ہیں۔چھوٹے بچوں کے بڑے خواب دیکھ کر خوشی ہوئی۔ بچوں سے کہتی ہوں کہ خواب کا تعاقب کرنا کبھی ترک نہیں کرنا۔طلبہ تعلیم پر توجہ دیں، کسی کے بہکاوے میں آکر زندگی خراب نہ کریں۔ لیپ ٹاپ اور سکالر شپ پر بلوچستان، خیبر پی کے اور دیگر صوبوں کے بچوں کا بھی حق ہے۔ بچوں کا تخلیقی اور اختراعی ورک دیکھ کر بہت حیرانگی ہوئی۔بچوں کے چہرے کی خوشی دیکھ کر بے حد خوش ہوئی، میرے پاس بطور وزیراعلیٰ جتنے بھی وسائل ہیں پنجاب کے بیٹے اور بیٹیوں پر نچھاور کروں گی۔ پنجاب کے49 ہزار سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ شہبازشریف  نے 2008میں جو آئی ٹی لیبز بنوائی تھیں دوبارہ ان آئی ٹی لیبز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اردو،پنجابی، سرائیکی، پوٹھوہاری یہ سب ہماری زبانیں ہیں لیکن ہم نے گلوبل سٹیج پر دنیا کے ساتھ انگلش لینگویج پر عبور ہونا چاہیے۔ بچوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کون سا راستہ کامیابی کی طرف اور کون سا راستہ تباہی کی طرف جاتا ہے۔  میں جیل کے ڈیتھ سیل میں رہی ہوں، جیل میں تھی تو والدہ وفات پا گئیں لیکن پھر بھی نہیں روئی لیکن جب بچوں کی باتیں سنیں تو رونا آ گیا۔ 30 ہزار بچوں کو میرٹ پر سکالر شپ ملا تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ بچے جب پیار اور احترام کا اظہار کرتے ہیں تو چند لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ سب ڈرامہ ہے۔ بچے کسی کا سیاسی ایندھن نہ بنیں، سرکاری املاک جلانے، حملے کی ترغیب دینے والوں کو نو میں جواب دیں۔ قوم کی بیٹیوں پر آواز کسنے کاکہنے والے آپ کے دوست نہیں ہیں۔ والدین کبھی بھی اپنے بچوں کو گالیوں اور حملوں کی ترغیب نہیں دے سکتے۔ 4سال نا اہلوں کی حکومت رہی، ایک دھیلے کا کام نہیں کیا۔ لیپ ٹاپس، سکالر شپس اور انعامات بچوں کا حق تھا جو ابھی مل رہا ہے، سوال یہ ہے کہ پہلے کیوں نہیں دیا گیا۔ خیبر پی کے کا وزیر اعلیٰ ذاتی حملے کررہا ہے، بچے گوگل اور یوٹیوب پر سرچ کریں کہ یہ نوجوانوں کو کیا سیکھا رہے ہیں۔ خیبر پی کے کے بچے روزانہ مجھے کہتے ہیں کہ ہمیں بھی لیپ ٹاپ اور سکالر شپ دیئے جائیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے۔ ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف کی زیرِصدارت صوبائی کابینہ کے 23 ویں اجلاس میں 90نکات زیر بحث لائے گئے۔صوبائی کابینہ نے پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کیلئے اہم فیصلہ کیااور سپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ،سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے ’’زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی‘‘کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں،کام کریں،کارروائی بعد میں ہوگی۔پنجاب میں صنعتکاروں کو بزنس کیلئے ہر قسم کی آسانی دینا چاہتے ہیں۔جتنی انڈسٹری لگاسکتے ہیں لگائیں،فوری طورپر این او سی ملے گا۔ انڈسٹری لگانے کیلئے مشکل پراسس کو آسان اور بزنس فرینڈلی بنائیں گے۔ کابینہ اجلاس میں ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سپیشل افراد اورسینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری گئی اورطلبہ کیلئے خصوصی سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیاگیا۔ مریم نوازشریف نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے متبادل ’’کرایو بلیشن‘‘مشین کیلئے 580ملین کے فنڈز کی منظوری دی گئی‘ کینسر کا جدید طریقہ علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔ پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل ایجوکیشن مراکز کو سپیشل افراد کیلئے فرینڈلی اوربہتربنانے کی ہدایت کی۔پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ 5ہزار960کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں 127بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی،چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی جبکہ بیسک اینڈ کلینکل سائنسزمیں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں پرکرنے کیلئے عمر کی حد65سال کرنے کی منظوری دی گئی۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25آسامیوں اورتونسہ اورمنکیرہ کے 4دانش سکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی اورمری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے سڑکوں پر گڑھے فوری طورپر پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب روپے کی منظوری دی جس سے 30ملین افرادمستفید ہوں گے۔پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔  مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملے گا۔گندم کے کاشتکاروں کیلئے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1ہزار مفت ٹریکٹردیئے جائیں گے،اجلاس میں منظوری دے دی گئی۔ ریسکیو 1122کی سروسز کی 353گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ کیاگیا۔پہلے مرحلے میں   117ریسکیو 1122 ایمبولینس  مہیاکی جائیں گی۔ پنجاب سپیشل پلاننگ ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی۔ ٹیکنالوجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی اہلیت کا معیار کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کو آپریٹوبینک لیمٹیڈ کی تنظیم نو‘ انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کے قیام کے لیے قانون سازی کی منظوری دی گئی۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔منسٹر انفارمیشن اینڈ کلچر عظمی زاہد بخاری کو پنجاب ڈیفامیشن (ٹریبونل) رولز 2024 کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ ڈویژنز، اضلاع اور تحصیلوں کی حد بندی کے جائزے کیلئے ٹاسک فورس کی تحلیل اور وزارتی کمیٹی قائم کرنے۔ لاہور میٹروبس سسٹم کے میٹروکوریڈور کی تعمیرومرمت کیلئے 309ملین۔ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے گرانٹ وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی ای کریڈٹ سکیم،جنوبی کوریا سے روبوٹک مصنوعی اعضا کے لیے خصوصی سینٹر قائم کرنے،ڈرگ ایکٹ 1976 میں مجوزہ ترامیم 2022 کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے چیئرپرسن کی تقرری، پنجاب زکٰوۃ و عشر کونسل کی ازسرِنو تشکیل، پنجاب کے انفارمیشن کمشنر کی خالی اسامی پْر کرنے،پنجاب منرل کمپنی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ملتان میں سیلابی پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے لیے جنوبی کوریا سے گرانٹ کی اجازت،پنجاب صاف پانی کمپنی کے اثاثے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو منتقل،واسا فیصل آباد کے لیے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی سے گرانٹ کی اجازت،ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پرانے بلڈوزرز کی مرمت کے لیے فنڈز،صوبائی و علاقائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے ملازمین کی کپیسٹی بلڈنگ پراجیکٹ،قائداعظم سولر پارک بہاولپور کے آپریشن اور مینٹیننس،ڈی جی خان اور راجن پور میں پہاڑی ندیوں کے سیلابی انتظامات،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے چیف انکالوجسٹ کی تقرری کے طریقہ کاراورضلعی لاء  افسران کے خصوصی الاؤنس پر نظرِثانی کی منظوری دی گئی۔ دریائے سندھ کے کنارے قیمتی دھاتوں کی نیلامی کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا،کابینہ نے پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے پراسیس سرورز اور بیلفز کے لیے 40 لٹر پیٹرول الاؤنس کی منظوری دے دی۔ مختلف اضلاع میں سمارٹ پولیس سٹیشنز کے قیام‘ مری میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے لیے فنڈز،قصور میں نکاسی آب اور واٹر سپلائی لائن کی تعمیر کے لیے گرانٹ،لودھراں اور جلالپور کے درمیان سڑک کی تعمیر اور پٹھانوالہ ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور کی تعمیر،سیالکوٹ میں 29.

70 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، بہاولپور کے رنگ روڈ پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اضافی کیرج وے کی تعمیر، بھوربن میں صحت مرکز کے قیام،اوکاڑہ میں حضرت داؤد بندگی کے مزار کی بحالی کی منظوری دی گئی سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپس کی خریداری کی منظوری دی گئی۔لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لیے 100 کروڑ روپے کی گرانٹ،یوم یکجہتی کشمیرکے لیے فنڈز اوریو ای ٹی لاہور کے لیے امدادی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے کی منظوری دی گئی مریم نواز شریف سرکاری سکولوں گرانٹ کی ا سامیوں جشن سٹیم کی تعمیر کرنے کی لیپ ٹاپ شریف نے ا ئی ٹی کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرتے ہوئے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کامعدنیات کے خزانے کی سرویلنس مؤثر بنانے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا

بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گی۔

راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے اسپیشل اکنامک زون سمیت قائدآباد میں اسپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری قرار دینے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟

بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ  قائد آباد اسپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفرا اسٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گا، چنیوٹ میں 261ملین ٹن آئرن اور کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلسر گولڈ پروجیکٹ سے 33ہزار کلو گرام سونا حاصل کیاجاسکتا ہے، جس پر عملدرآمد کے لیے صوبائی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئرن پروجیکٹ اسپیشل اکنامک زون انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پلسر گولڈ پروجیکٹ پنک سالٹ سرویلنس مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز