ٹنڈوالٰہیار،بجلی چوروں کیخلاف پولیس ورینجرز کے ساتھ کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈوالٰہیار میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او اور واپڈا عملے پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں کشمیری کالونی منصور کالونی خانزادہ کالونی بیل کالونی حیدرآباد اور میرپور خاص روڈ اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد میں وصول کیے گئے۔ واپڈا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بجلی چوروں کو سختی سے خبردار کیا گیا کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی کنکشن ختم کریں اور بجلی کے استعمال کے لیے قانونی طریقہ اپنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ بجلی کے بل وقت پر ادا کریں اور غیر قانونی کنکشن سے گریز کریں تاکہ بجلی کا نظام بہتر ہوسکے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ان علاقوں میں کیا کائے گا جہاں پر بجلی کی چوری نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی چوری کہ بجلی بلوں کی
پڑھیں:
غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل، رپورٹ جاری
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی کواسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزام سے بری قرار دے دیا۔
کمیٹی کے ممبرممتاز قانون دان قاضی انورایڈوکیٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی پرعائد الزامات سابق سینیٹر اعظم سواتی نے عائد کیے جنہیں وہ ٽابت کرپائے نہ ہی کوئی ٽبوت کمیٹی کوفراہم کیے۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ اعظم سواتی وہ اعظم سواتی نہیں جو جیل گئے تھے یہ الگ اعظم سواتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی پرجن بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا وہ یا تو ان کے دور سے پہلے ہوئیں یا پھر قواعد کے مطابق ہوئیں۔ بابرسلیم سواتی کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔
کمیٹی نے رپورٹ میں لکھا کہ بابرسلیم سواتی نے روایات سے ہٹ کرگزشتہ سال نومبرمیں اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکروں پرڈی چوک تشدد پر اسمبلی میں تقریرکی۔
قاضی انورایڈوکیٹ کے مطابق بابرسلیم سواتی کی تقریرکے بعد حکومت و اپوزیشن کے کئی ارکان نے اس ایشو پر تقاریر کیں، یہ بابرسلیم سواتی ہی ہیں جنہوں نے ایوان میں کاٹلنگ واقعہ پر بحٽ بھی کرائی اورقرارداد بھی منظورکرائی۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ بابرسلیم سواتی کو ان وجوہات کی بناء پر نشانہ بنایاجارہا ہے کیونکہ اُن کا واحد قصور بانی چیئرمین پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ سے وفاداری ہے اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو اسی کی سزا دی جارہی ہے۔