جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن محمد عمرسھاگ انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی جیکب آبادشہر کے دیرینہ رکن محمد عمر سھاگ انتقال کر گئے۔ محمد عمر سھاگ جماعت اسلامی جیکب آباد شہر کے دیرینہ رکن، سابق رکن شوریٰ اور ناظم مالیات، کچھ عرصے کی علالت کے بعد سکھر کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد قبا فیملی لین میں ادا کی گئی، جس میں ضلعی امیر جماعت اسلامی ابوبکر سومرو، نائب امیر علامہ حنیف کھوسہ، مقامی امیر یوسی رند واہی عنایت اللہ ٹالانی، مرکزی رہنما ریلوے پریم یونین حاجی غوث بخش لاشاری، سابق امیر جماعت اسلامی شہر انجینئر اعجاز میمن، امیر شہر جماعت اسلامی جیکب آباداور ان کے نائبین کے علاوہ شہر کے سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد اہل محلہ نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی جیکب ا
پڑھیں:
پاکستان کے دیرینہ مطالبےکی توثیق، افغان علماکا افغان حکومت پر اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہ کرنے پرزور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دراندازی روکنے کے سلسلے میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کابل میں علما اور مذہبی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرحد پار عسکریت پسندی کی سختی سے حوصلہ شکنی کی گئی۔ ذرائع نے طلوع نیوز کو تصدیق کی کہ اجلاس میں شریک علما اور مشائخ نے کہا کہ اپنے حقوق، اقدار اور شرعی نظام کا دفاع ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
اجلاس میں اسلامی امارت سے مطالبہ کیا گیا کہ امیرِ اسلامی افغانستان کے حکم کے مطابق کسی کو بھی بیرون ملک عسکری سرگرمیوں کے لیے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
مزید یہ بھی زور دیا گیا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، اور اگر کوئی اس اصول کی خلاف ورزی کرے تو اسلامی امارت کو اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک ہزار سے زائد افغان مذہبی عمائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی، اور نشست کے اختتام پر ان نکات پر مبنی ایک باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔