پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری کے چیئرمین طارق رحمان اورمیزان بینک کے جی ایم ہیڈ ایس ایم ای فیصل اقبال ایم او یو پر دستخط کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کر رہے ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار میزان بینک اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری (پی اے پی جی اے آئی) نے بینکاری اور صنعتی شعبوں کے درمیان تعاون کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر پی اے پی جی اے آئی کے چیئرمین طارق رحمان اورمیزان بینک کے جی ایم ہیڈ ایس ایم ای اور ای وی پی فیصل اقبال نے دستخط کیے۔طارق رحمان کے مطابق معاہدے کا مقصد مالیاتی رسائی کو بہتر بنانا اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کو بااختیار بنانا ہے۔تقریب میں معروف صنعتی رہنما اور بینکاری پیشہ ور افراد بھی موجود تھے جن میں سلمان ہارون، سید امین الحق، عارف حسین صدیقی، نبیل آفاق، سید محمد عدیل حسن (میزان بینک)، فیصل یونس (میزان بینک)، مدثر احمد (سینئر ڈی سی ایم، فنانشل انکلوژن ڈویژن، ایس بی پی بی ایس سی نارتھ ناظم آباد)، محمد فیہم مقصود (اسسٹنٹ چیف منیجر، اس بی پی) اور سلمان علی خان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اس بی پی) شامل تھے۔یہ شراکت پاکستان حکومت کے وژن کے مطابق ہے اور ایف پی سی سی آئی، مختلف چیمبرز آف کامرس اور تجارتی ایسوسی ایشنز کی طویل عرصے سے جاری مالیاتی سہولتوں کے مطالبے کو پورا کرتی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رہنمائی میں یہ اقدام صنعتوں اور کاروباری اداروں کو ترجیحی بینکنگ اورمالیاتی خدمات فراہم کرے گا جس سیایس ایم ایز کو فروغ اور معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایم

پڑھیں:

پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے، دوطرفہ تجارتی تعاون مزید مستحکم بنانا ہے، پاکستان روانڈا کی ابھرتی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے جہاں جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا  کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے مصنوعات کیلئے پرکشش منڈی ہے، پاکستان ٹیکسٹائل، چاول، سمیت دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے، پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مضبوط تعاون قائم ہے، دونوں ممالک مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ روانڈا اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے نے کہا کہ پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے مفید بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے لئے  پرعزم ہیں، اعلی سطح تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور روانڈا کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کیلئے اپنی مصنوعات روانڈا کو برآمد کرنے کیلئے مواقع موجود ہیں، پاکستان اور روانڈا عالمی امن مشن میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔بعدازاں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے، مفاہمتی یاد داشتوں پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے۔خیال رہے کہ کیگالی اور اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے قیام کے بعد روانڈا کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، دورہ دوست ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر روانڈا کے وزیر خارجہ 21 تا 22 اپریل پاکستان کے دورہ پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار کون ہیں؟
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط