Jasarat News:
2025-04-22@07:22:06 GMT

نگہت عمر T-20 کرکٹ ،اورنگی اسٹار اورنیشنل جم خانہ کی فتح

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

نگہت عمر T-20 کرکٹ ،اورنگی اسٹار اورنیشنل جم خانہ کی فتح

کراچی( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون چھ کے زیر اہتمام پہلے نگہت عمر T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ نیا ناظم آباد جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچوں میں نیشنل جیمخانہ نے راوی جیمخانہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے اورنگی اسٹار کرکٹ کلب نے پاپوش نگر کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پہلے میچ میں پاپوش نگر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں بنائے۔ ریحان اسلام 40،محمد حماد 24،جنت گل نے 21 رنز بنائے خزیمہ الطاف نے 25 رنز دیکر 3 وکٹیں عبد الحنان نے 22رنز دیکر2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں مطلوبہ اسکور اورنگی اسٹار کرکٹ کلب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 15.

5 اوورز میں پورا کر لیا.حسن علی نے ناقابل شکست 84 رنز 7 چوکوں 7 چھکوں مدد سے بنائے حنان خان نے 25 رنز بنائے طحہٰ شاہد نے 14 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے میچ میں نیشنل جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں بنائے سمیع صیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں 3چھکوں کی مدد سے 56 رنز عبداللہ جاوید 26 رنز نے عمدہ بیٹنگ کی ریاض حیدر نے 22 رنز دیکر 3 وکٹیں اسد اللہ اسلم 20-2 وکٹیں یاسر شہزاد نے 18-2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں راوی جیمخانہ مقررہ اوورز میں 130رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر بنا سکی سہیل احمد 34،اسداللہ اسلم 23رنز نے عمدہ بیٹنگ کی رائٹ آرم لیگ اسپنر دارین فراز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 23 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں حماد عالم نے 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وکٹوں کے نقصان پر وکٹیں حاصل کیں اوورز میں کرتے ہوئے رنز دیکر کرکٹ کلب

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ کے نویں میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔

اسکواڈ:

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام-کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید، عبید شاہ

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل ‘کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو2وکٹوں سے ہرادیا 
  • پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
  • پی ایس ایل 10: ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • ٹرانس جینڈر کپ: سکھر نے خیرپور کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل 10، دسویں میچ میں پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ