شاداب، نواز، اسامہ کی طرح مجھے بھی مواقع ملنا چاہیے تھا، عثمان قادر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
میلبرن(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قاد ر نے کہا ہے کہ میں نے اب آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے، یہاں رہوں گا اور کھیلوں گا،شاداب، نواز، اسامہ کی طرح مجھے بھی مواقع ملتے تو کچھ مختلف کرتا۔میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا پہلا پلان یہی ہے کہ اچھا پرفارم کروں، آہستہ آہستہ آگے بڑھوں اور ڈومیسٹک کھیلوں۔عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میں مستقبل کے بارے میں اتنا نہیں سوچتا بلکہ حال میں اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ شاداب خان، محمد نواز اور اسامہ میر کی طرح مجھے بھی مسلسل مواقع ملتے تو میں کچھ مختلف کر پاتا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پہلی 2 سیریز میں اچھا کرنے کے باوجود مجھے باہر بٹھا دیا گیا، پسند ناپسند زیادہ ہوتی ہے۔عثمان قادر نے کہا کہ مستقبل میں کیا ہو گا میں کچھ نہیں کہہ سکتا، بس یہاں کرکٹ کھیلنا ہے، ہو سکتا کہ اگلے سال مجھے میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلتا ہوئے دیکھیں۔ عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے مگر اب آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے پلان کے ساتھ عثمان قادر دوبارہ آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کومل میر کی کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر لب کشائی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی دلکش اور باصلاحیت اداکارہ کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی۔
کومل میر نے اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی بدولت کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے، تاہم حال ہی میں ان کے اچانک وزن میں اضافے اور چہرے کی تبدیلی پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔
گزشتہ دنوں کومل میر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی کاسمیٹک سرجری اور جسمانی تبدیلیوں سے متعلق افواہوں پر کھل کر بات کی۔
کومل میر نے کاسمیٹک طریقۂ کار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے اب ہر کوئی کاسمیٹک پروسیجر کروا رہا ہے، عام لوگ تو مشہور شخصیات سے بھی زیادہ علاج کروا رہے ہیں، میں جب فیشل کے لیے جاتی ہوں تو گھریلو خواتین کو بھاری بل ادا کرتے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں، مگر میں نے خود اپنے اوپر ایسا کچھ نہیں کروایا، قسم کھا کر کہتی ہوں! لوگ میرے گال دیکھ رہے ہیں مگر میری ڈبل چِن نہیں دیکھ رہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ مجھے موٹا ہونے پر کیوں شرمندہ کرتے ہیں، جب میں دبلی پتلی تھی تب بھی یہی کرتے تھے، میرا نہیں خیال کہ میں موٹی ہوئی ہوں، میں نے صرف 6 کلو وزن بڑھایا ہے، یہ ایک ڈرامے کے لیے کیا تھا، مگر بدقسمتی سے پروجیکٹ اب مؤخر ہو گیا ہے، میں نے کردار کو سنجیدگی سے لیا اور کھانے پینے میں نرمی برتی، ساری زندگی مجھے یہی کہا گیا کہ مجھے وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مزید بات کرتے ہوئے کومل میر نے اپنے ناقدین کو پیغام میں کہا کہ میں اپنے ٹرولرز کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میرے وزن بڑھنے سے حسد مت کریں، مجھے جینے دیں، میں جلد ہی جم جاؤں گی اور اپنے جسم کو ٹون کر لوں گی اور جو لوگ ڈائٹ پلان مانگ رہے ہیں وہ بھی انتظار کریں، میں جلد ہی شیئر کروں گی۔
Post Views: 5