میڈیکل جامعات میں داخلے کیلیے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے، فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے میڈیکل جامعات میں داخلوں کیلیے ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو پریس کانفرنس میںفاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے، 50 فیصد سیٹیں اندرون سندھ اور دیگر علاقوں کے طلبہ کو دی جا رہی ہیں حالانکہ ان سیٹوں پر صرف کراچی کے بچوں کا 90 فیصد حق ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔
ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس واٹر ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کا پتہ چلانے کی کوششیں کر رہی ہے۔