کراچی کی جامعات و پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں میں پہلا حق کراچی کا ہے،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جامعہ کراچی یونیورسٹی میں 3روزہ سالانہ کتب میلے’’KUBF'25‘‘کاافتتاح جبکہ دوسری جانب اسٹالز کا دورہ کر ر ہے ہیں،اس موقع پر سینئر صحافی مظہر عباس،اسٹوڈنٹ ایڈوائزر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر نوشین رضا،جنرل سیکرٹری کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی ڈاکٹر معروف بن رؤف،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنی و دیگر بھی موجود ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3روزہ سالانہ کتاب میلے ’’KUBF’25‘‘ کاافتتاح کردیا ۔اس موقع پر سینئر صحافی مظہر عباس،اسٹوڈنٹ ایڈوائزر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر نوشین رضا،جنرل سیکرٹری کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی ڈاکٹر معروف بن رؤف، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ سینٹر
ڈاکٹر عاصم، ڈائریکٹر (IIFSO) ای او پی نیٹ ورک حافظ عزیر علی خان ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنی و دیگر بھی موجود تھے ۔بعدازاں منعم ظفر خان نے اسٹالز کا دورہ بھی کیا ۔اور جمعیت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ منعم ظفر خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی جامعا ت اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں پہلا حق کراچی میں رہنے والے طلبہ کا ہے،کراچی کے لاکھوں طلبہ کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں ،تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی وقت کی اولین ضرورت ہے،طلبہ سازی سے ہی وطن عزیز کو مصنوعی قیادت کے بجائے حقیقی قیاد ت میسر آسکتی ہے ،سینئر صحافی مظہر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں بھی کتب بینی کے ذوق کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ طلبہ یونین کو آج منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے، لیکن اس کے منفی تاثر کی ذمے دار حکومت وریاست خود ہے۔ جامعات میں طلبہ یونین ہی وہ پلیٹ فارم تھا جو اس ملک کو قیادت فراہم کرتا تھا۔ جنرل سیکرٹری انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر معروف بن رؤف نے کہا کہ طلبہ یونین نے ہمیشہ طلبہ کی ہر اہم فورم پر نمائندگی کی، لیکن افسوس کہ آج کے طلبہ اپنے جمہوری حق سے محروم ہیں۔اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی نوشین رضا نے کہا کہ انسانی زندگی میں کتابوں کا اہم کردار ہے ،کتاب اور علم کے ساتھ رشتہ استوار کرنا ضروری ہے ،آج اے آئی کا دور ہے ، علم کتاب اور ٹیکنالوجی کی اہمیت مسلمہ ہے اور کامیابی کا انحصار اسی پر ہے ، علم کی بدولت ہی کھربوں کا بزنس کھڑا ہے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنی نے کہا کہ جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کتاب میلے کو اوّل اور پسندیدہ ترین سرگرمی کا اعزاز حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ جمعیت کے کتاب میلے میں پہلے ہی روز ہزاروں طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کرام بھی شریک ہوئے۔منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ جامعات مالی بحران کا شکار ہیں ،سندھ حکومت بھی تعلیم کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور جامعات پر اپنا کنٹرول چاہتی ہے ،اساتذہ کرام مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت نے احتجاج کرنے والے اساتذہ سے بات چیت کرنا بھی گوارا نہیں کی ،صوبائی اسمبلی سے بل منظور کر کے جامعات کی خود مختاری پر حملہ کیا گیا، اس بل کے ذریعے جامعات میں بیوروکریٹ کا راستہ کھولا گیا جس سے اساتذہ کی بھرتی میں سفارشی کلچر اورمنظور نظر افراد کو نوازا جائے گا،حکومت و ریاست تعلیمی اداروں کو اون کرنے اور طلبہ یونین سازی کا حق دینے پر تیار نہیں۔پاکستان کے کل بجٹ کاصرف 1.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنی کراچی یونیورسٹی تعلیمی اداروں طلبہ یونین اور طلبہ کے ساتھ طلبہ کے
پڑھیں:
8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے : آرمی چیف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی وذہنی استقامت اوراعلیٰ اخلاقی معیارکی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) جانب سے کہا گیا کہ دنیا کی کٹھن ترین جنگی مشقوں میں شمار ہونے والا پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں گیریژن میں اختتام پذیر ہوگئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی وذہنی استقامت اوراعلیٰ اخلاقی معیارکی تعریف کرتے ہوئے کہا اس قسم کی مشقوں سے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ، پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرأت اور مہارت جیسی سپاہیانہ خصوصیات کوبرقرار رکھا۔ انھوں نے کہا کہ جوانوں نے بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کامظاہرہ انسداددہشت گردی جنگ میں بخوبی کیا،،پیٹس ہمیشہ پیشہ ورانہ فوجی صلاحیتوں اور جنگی فہم و فراست کو یکجا کرتے ہوئے ہر سپاہی میں درکار ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔ آرمی چیف نے مشق کے شرکا میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر ایوارڈز تقسیم کیے، بین الاقوامی مبصرین ، شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیٹس مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ،پاکستان نیوی کی ایک ٹیم نے حصہ لیا، جبکہ دوست ممالک کی 15 ٹیمز نے مشقوں میں شرکت کی،آئی ایس پی آر بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب اور مالدیپ کی ٹیمز نے حصہ لیا ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان بھی مشقوں میں شامل تھے جبکہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے مبصر کے طور پر مشاہدہ کیا۔ پٹرولنگ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں کی گئی، شرکا نے تجربات ، جدید اختراعات کے تبادلے سے جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ، مشق دوست ممالک کیلئے پیشہ ورانہ اورمسابقتی فوجی سرگرمی کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔