آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے،جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ابو ظبی: وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہان سے ملاقات کررہے ہیں
دبئی (صباح نیوز/اے پی پی) وزیر اعظم شبہاز شریف نے فلسطین کے مسئلے کے 2 ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کی کنجی قرار د یتے ہوئے کہا کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پائیدار اور منصفانہ امن صرف 2 ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ50 ہزار سے زاید فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے پاکستانی قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا، پاکستان معاشی تبدیلی کے دوراہے پر کھڑا ہے اور غیر معمولی چیلنجز کے باوجود پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، ایک سال میں معاشی استحکام آیا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہو کر2.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اعظم محمد شہباز شریف سرمایہ کاری شریف نے
پڑھیں:
افغانستان سے دہشتگردی سر اُٹھا رہی ہے، دنیا طالبان رجیم پر دباؤ ڈالے: وزیراعظم
اسلام آباد‘ اشک آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے ترجیحی شعبوں میں ترکیہ کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا جن کی بنیاد مشترکہ اقدار اور امن و خوشحالی کی مشترکہ خواہش پر ہے۔ وزیراعظم نے رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قیادت کی سطح پر ہونے والے مسلسل روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاک ترک جے ایم سی کے 16ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جو 7ویں ایچ ایل ایس سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔ وزیر اعظم نے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے ترجیحی شعبوں میں ترکیہ کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے اہم شعبوں میں حال ہی میں دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکیہ کے اس شعبے میں تجربے سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح کے تبادلے بہت جلد ہوں گے۔ وزیراعظم نے علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا جس میں اسلام آباد-تہران-استنبول ریل نیٹ ورک کی بحالی شامل ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے صدر رجب طیب اردگان کی جرأت مندانہ قیادت اور غزہ میں امن کی کوششوں کے لئے مضبوط عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے میں ترکیہ کے تعمیری کردار کا شکریہ بھی ادا کیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ امن تب ہی ممکن ہو گا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو پوری طرح سے حل کیا جائے۔ صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی رہنمائوں کے ہمراہ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت یادگار غیرجانبداری کا دورہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں یادگار غیرجانبداری پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سمیت متعدد عالمی رہنما بھی موجود تھے جن سے وزیراعظم کا خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ یادگار غیرجانبداری ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ فورم میں شرکت کیلئے ترکمانستان کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم کی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بین الاقوامی فورم کے موقع پر عالمی رہنمائوں سیخوشگوار غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردگان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان‘ تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔ فورم کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی رہنمائوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ غیرمعمولی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ عالمی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے عالمی امن فورم سے خطاب میں کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے۔ دنیا طالبان رجیم پر دبائو ڈالے۔ دہشتگردوں کو قابو کرنے کا کہا جائے۔ پاکستان عالمی امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ تنازعات کا پرامن حل ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ ہماری حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی ناگزیر ہے۔ سیز فائر پر برادر ملکوں کے شکرگزار ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہو گئے۔