عمران نے جیل سے خط لکھ کر شیخ مجیب بننے کی کوشش کی،اکبر ایس بابر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا وجود خطرے میں ہے ہمیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی اجازت دی جائے‘بانی پی ٹی آئی نے جیل سے چھ نکات پر مشتمل خط لکھ کر شیخ مجیب بننے کی کوشش کی ہے میں بتایا چاہتا ہوں کہ شیخ مجیب کے چھ نکات کو بنگالیوں نے دریا برد کردیا ہے۔منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت تھی انہوں نے کہاکہ موجودہ قیادت نے یہ پارٹی الیکشن فراڈ کے طور پر کرایا اورموجودہ قیادت آج بھی اپنے کاغذات جمع نہیں کروا سکی اور نہ ہی میری شکایت کا جواب جمع کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ آج بھی پی ٹی آئی موجودہ قیادت بہانہ بنا کر نکل گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا، حافظ نعیم الرحمن
اسلام آباد( نیوزڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں قائد اعظم اور لیاقت علی خان نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا.
امریکہ قاتل اور دہشت گرد ہے اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے بچے کٹ رہے ہیں ان کے جسم فضاؤں میں بلند ہو رہے ہیں سیاسی نعرے بازی نہیں یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں اسرائیل اور کشمیر کے مسئلے پر اکٹھے ہو جائیں اپنےمفاد کے لیے اتحاد بھی ہو جاتا ہے اسرائیل مظالم کو روکنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا اسرائیل نے فلسطین کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے .
امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ سامراج نے سازش کر کے اسرائیل کو فلسطین پر جبرا مسلط کیا ہے حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن بھی کام نہیں کر رہی 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کریں گے انہوں نے کہا ہم اعلان کریں تو کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے حکمران طبقہ غلام ابن غلام امریکہ کے آگے جھکا ہوا ہے امریکہ کسی کا بھی نہیں دوست ہے امریکہ میں نوجوان اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں علامہ اقبال نے 1931 میں فلسطین کا دورہ کیا تھا قائد اعظم اور لیاقت علی خان نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔