لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ 

واقعے کی اطلاع ملنے پر چاکیواڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی ، ایس ایچ او طارق دھاریجو نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور اس کی اہلیہ 2 سال قبل کسی بات پر ناراض ہو کر بیٹے سمیت میکے چلی گئی تھی۔

عبدالرحمٰن انٹر نیٹ کیفے میں ملازمت کرتا تھا اور بیوی کے چلے جانے سے پریشان رہنے لگا تھا اور اسی بات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی، جبکہ گھر میں اسی کی والدہ اور دادی میں ساتھ رہتی تھیں۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت؛ 22 سالہ دولھے کے ساتھ دھوکا، دلہن کی والدہ سے شادی کروادی گئی

MEERUT:

بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں 22 سالہ دولھے کو دھوکا دے کر ان کی 21 سالہ دلہن کی والدہ سے شادی کرادی گئی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دولھے کے ساتھ مبینہ طور پر دھوکا دیا گیا اور ان کی 21 سالہ دلہن کی 45 سالہ والدہ سے شادی کرادی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ میرٹھ کے علاقے براہماپوری کے رہائشی 22 سالہ محمد عظیم نے شکایت درج کرائی کہ ان  کے بھائی اور بھابی نے  ان کی شادی ضلع چاملی میں منتشا سے طے کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ شادی 31 مارچ کو ہوئی اور نکاح کے دوران نکاح خواں نے دلہن کا نام طاہرہ لیا اور جب پردہ ہٹایا گیا تو انکشاف ہوا کہ دلہن منتشا کی 45 سالہ بیوہ ماں ہیں اور انہیں دلہن ظاہر کرکے منتشا کے بجائے والدہ سے شادی کرا دی گئی۔

دولھے نے دعویٰ کیا کہ نکاح کی تقریب کے دوران 5 لاکھ بھارتی روپے کا تبادلہ ہوا تھا۔

پولیس کے پاس 17 اپریل کو درج شکایت میں عظیم نے پولیس کو بتایا کہ جب انہوں نے اس دھوکے پر احتجاج کیا تو ان کے بھائی اور بھابی نے انہیں جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی۔

سی او براہماپوری سومیہ استھانا نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے، عظیم نے اپنی شکایت واپس لے لی ہے اور بتایا ہے کہ وہ اس وقت مزید کوئی قانونی چارہ جوئی جاری رکھنا نہیں چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ
  • بھارت؛ 22 سالہ دولھے کے ساتھ دھوکا، دلہن کی والدہ سے شادی کروادی گئی
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
  • شاہکوٹ، بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق
  • ’’تمہارے بھائیوں نے گندم کی فصل میں کم حصہ دیا‘‘ بیوی کے تشدد سے شوہر ہلاک