جی بی بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وفد کا خیبر پختونخوا بورڈ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زمہ داران نے چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللہ خان کو مستقبل میں باہمی مشاورت سے صوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بین الصوبائی مشاورت سے فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ چیرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللّٰہ خان، رکن گلگت بلتستان اسمبلی جاوید علی منوا، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ شاہد نے پرائیویٹ بورڈ ممبران کے ہمراہ خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ حسن مسعود کنور نے پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زمہ داران کے ہمراہ گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زمہ داران کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر دونوں بورڈ کے مابین روابط قائم کرنے، معلومات کی فراہمی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللّٰہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے، ہمارے پاس سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے قیام ان مواقع کو اجاگر کرنے کی بنیادی اکائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کا دورہ کرنے کا مقصد یہی ہے کہ ہم دنیا کو بتائیں کہ گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کے لئے جنت ہے، گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاروں کو تمام تر مدد اور خدمات فراہم کرے گی، خیبر پختونخوا چونکہ گلگت بلتستان کا قریب ترین صوبہ ہے اس لئے یہاں کے بورڈ سے ہم امید رکھتے ہیں کہ صوبے سے سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کرنے کے لئے گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی معاونت کریگا۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی جاوید علی منوا نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اقدامات اور گلگت بلتستان میں اس طرح کے اقدامات کی قانونی پیچیدگیوں اور گلگت بلتستان میں ان اقدامات کے اطلاق کی قانونی حیثیت بارے تفصیلی گفتگو کی۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ شاہد علی نے خیبرپختونخوا بورڈ کے زمہ داران سے گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی فعالی کے لئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زمہ داران نے چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللہ خان کو مستقبل میں باہمی مشاورت سے صوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بین الصوبائی مشاورت سے فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی، چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللّہ خان نے بہترین مہمان نوازی پر خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زمہ داران خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ خیبرپختونخوا بورڈ سرمایہ کاری مشاورت سے
پڑھیں:
ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سندھ حکومت کے اعلی حکام سے اس سلسلے میں بات کر چکی ہے اور اس واقعہ میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔