امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 فروری 2025ء ) مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حال میں حکومتی رہنماوں سے ملاقات کرنے والے امریکی کاروباری شخص جینٹری بیچ سے متعلق مشاہد حسین سید کی جانب سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ سینئر سیاستدان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے ارب پتیوں کی لسٹ دیکھی ہے جس میں 813 افراد کے نام ہیں، اس فہرست میں جینٹری بیچ کا نام نہیں ہے، جینٹری بیچ کا نام پہلی بار سنا ہے، وہ امریکی حکومت کے سرکاری یا غیر سرکای نمائندے نہیں تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم سے جینٹری بیچ نے دبئی میں ملاقات کی ہے۔(جاری ہے)
ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت اور کاروبار میں آسانی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کیلئے یہ موزوں ترین وقت ہے،حکومت کی پالیسیوں ہی بدولت شرح سود کم ہونے سے کاروبار میں سہولت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں،امریکہ اور پاکستان کے مابین دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے پر عزم ہیں،جینٹری بیچ نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی،جینٹری بیچ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو ذکر کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،جینٹری بیچ نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کے خواہاں ہیں،ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جینٹری بیچ کا نام سرمایہ کاری کے جینٹری بیچ نے
پڑھیں:
پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
لاہور (کامرس رپورٹر) افریقہ ہاؤس پاکستان اور وزارت خارجہ کے اشتراک سے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پاکستان سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمن افریقہ ہاؤس محمد ریحان یونس، ایمبیسڈر حامد اصغر خان، یوگنڈا کے وزیر زراعت مسٹر فریڈریک، افریقی ممالک اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان افریقہ فرینڈز شپ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین موجود سرمایہ کاری اور تجارتی خلا دور کرنا ہو گا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھایا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔ افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔