پتوکی: چوریوں سے تنگ امام نے مسجد کے گلے میں کرنٹ چھوڑ دیا، نشئی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پتوکی: ایک مسجد میں چوری کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نشہ آور جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پتوکی کی مسجد میں واقع چندے کے گلے سے چند دنوں سے چوری کی وارداتیں ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے امام مسجد کافی پریشان تھے، ان وارداتوں سے تنگ آکر امام مسجد نے چندے کےگلے میں کرنٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ چوروں کو روکا جا سکے۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات ایک نشہ آور دوبارہ گلے میں چوری کرنے کے لیے مسجد میں داخل ہوا، لیکن اس بار امام مسجد کی جانب سے گلے میں چھوڑے گئے کرنٹ نے چور کو موقع پر ہی جھٹکا دے دیا اور وہ دم توڑ گیا۔
پولیس کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوراً موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے،پولیس نے امام مسجد سے بھی پوچھ گچھ شروع کر دی ہے تاکہ واقعے کی تفصیلات اور چوری کی وارداتوں کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ یہ واقعہ علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافے کے بعد پیش آیا ہے اور مقامی افراد کی جانب سے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، مسجد کے قریب ندی سے انسانی سر برآمد
کراچی:ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی اللہ والی مسجد کے قریب ندی سے ایک انسانی سر ملا ہے جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈاکس تھانے منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او ڈاکس نند لال نے بتایا کہ ملنے والی سر کی عمر 35 سے 40 سال معلوم ہوتی ہے اور فوری طور پر سر کی شناخت نہیں ہو سکی۔
انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس کے قریب ایک انسانی دھڑ ملا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نالے سے ملنے والے سر اور گلشن اقبال سے ملنے والے دھڑ کا ڈی این اے کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ملنے والا سر اور دھڑ ایک ہی انسان کا ہے یا الگ الگ انسانوں کے ہیں۔
پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔