کراچی میں ڈمپرز اور ٹینکرز سے اموات پر حافظ نعیم کی پیپلز پارٹی پر شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں سو سے زائد جانیں چلی گئیں۔
ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ پر سولہ برس سے لگاتار حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی جعلی مینڈیٹ کے ساتھ برسر اقتدار ہے اور اس جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کی نااہلی ایسی کہ ٹریفک قوانین پر بھی عمل نہیں کرواسکتے۔
امیر جماعت نے مزید کہا کہ کراچی میں نہ گورننس ہے نہ عوام کو کوئی ریلیف مل رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اداروں پر عوامی رائے پر شب خون مار کر قبضہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کی تعلیمی نسل کشی کی جارہی ہے اور انہیں دوہرے ڈومیسائل بناکر داخلوں تک سے محروم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل سوال ان سے ہے جنہوں نے میئرشپ پر قبضہ کروایا اور عام انتخاب میں اس ”سسٹم“کو مسلط کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں:حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو یاد رکھیں امریکا کسی کا بھی نہیں ہے، وہ صرف دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم سب اس کا نشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے، امریکا کے نوجوان خود اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات فلسطین کی حمایت میں احتجاج کررہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں ہے، یہ عربوں اور فلسطینیوں کی سرزمین ہے جس پر یہودی جبراً مسلط کردیے گئے ہیں، مغربی کنارے میں بھی انہوں نے ایک لاکھ لوگ بے گھر کئے ہیں، قبضے کا یہ سلسلہ رکے گا نہیں ہمیں روکنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا پڑے گا، عالم اسلام کو بھی جگانا پڑے گا اور باضمیر ممالک جو اس وقت اسرائیل کے خلاف ہیں انہیں اکٹھا کرنا پڑے گا، کوئی اور یہ کام کرے نہ کرے، پاکستان کو یہ کام کرنا ہوگا، لوگ پاکستان کی طرف بہت امید سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اسرائیل کو مغرب ی ناجائز اولاد قرار دیا تھا اور اعلان کردیا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔
حافط نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمران امریکا سے خوف کھاتے ہیں، اسرائیل سے ڈرتے ہیں، اس لئے انہوں نے اسلام آباد بند کیا ہے مگر ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، یہ سیاسی نعرے بازی نہیں ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔
کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
مزید :