ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ’سنگین جرم: فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی، شامی صدر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
دمشق: سریا کے نئے عبوری صدر احمد الشعارا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر وہاں کی اقتصادی ترقی کے منصوبے کو ایک سنگین جرم سمجھتے ہیں جو منصوبہ بالآخر ناکام ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر نے کہاکہ میرے خیال میں کوئی طاقت لوگوں کو ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتی۔ کئی ممالک نے یہ کوشش کی ہے اور سب کو ناکامی کا سامنا ہوا ہے، خاص طور پر گزشتہ ایک سال اور نصف میں غزہ کی جنگ کے دوران۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینیوں کو اُن کی سرزمین سے نکالنے کا عمل نہ تو عقلمندی ہے اور نہ ہی اخلاقی یا سیاسی طور پر درست ہے کہ ٹرمپ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کوشش کریں،80 سال سے اس تنازعے میں، فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں؛ جو لوگ وہاں سے نکلے تھے، وہ اپنے فیصلے پر پچھتائے ہیں۔”
احمد الشعار کاکہنا تھاکہ حماس کی جہدوجہد سے ہر نسل نے یہ سبق سیکھا ہے کہ اپنی زمین کو تھامے رکھنا کتنا اہم ہے؟ غزہ کے لوگوں کے لیے اپنی سرزمین پر قائم رہنا ان کی شناخت اور مستقبل کے لیے ضروری ہے۔
خیال رہےکہ ٹرمپ نے یہ بیان دیا تھا کہ امریکہ غزہ کی جنگ سے تباہ حال پٹی کو اپنے قبضے میں لے گا اور وہاں فلسطینیوں کو کہیں اور آباد کر کے اس علاقے کو اقتصادی طور پر ترقی دے گا، اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو غزہ میں واپسی کا حق نہیں دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلسطینیوں کو کی سرزمین سے
پڑھیں:
وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملہ؛ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
کراچی:وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ کے گھر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا۔
ترجمان ایس ٹی پی کے مطابق سید جلال شاہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے ایس ٹی پی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ، حیدر شورو، حکیم بروہی اور جاوید جا نوری و دیگر پر وزیر مملکت کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا تھا۔
متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔
مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔