ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نقل کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے سال 2025 کے امتحانات میں شفافیت نظر آئیگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کوئٹہ میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران مختلف امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا اور امتحان دینے والے امیدواروں کی امتحانی سلپس چیک کیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے امتحانی عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سینٹر میں کسی بھی صورت نقل نہیں ہونی چاہئیے۔ ضلعی انتظامیہ نے نقل کی روک تھام کے لئے تمام امتحانی مراکز میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں، جو امتحانات پر کڑی نظر رکھے گی۔ تاکہ تمام امتحانی سینٹرز سے نقل کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے۔ ضلعی انتظامیہ کی نقل کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے سال 2025 کے امتحانات میں شفافیت نظر آئے گی اور محنت کرنے والے امیدوار کی محنت ضائع نہیں ہوگی اور نہ اسکی حق تلفی ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نقل کی روک تھام ضلعی انتظامیہ

پڑھیں:

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز ہو گیا، پنجاب کے تمام تعلیمی سسٹم اینالسٹس کو اہم بریفنگ کے لیے طلب کر لیا گیا۔

پنجاب میں امتحانی نظام کو جدید بنانے امتحان میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے ایکشن شروع کر دیا۔

لاہور تعلیمی بورڈ میں 13 دسمبر 2025 کو خصوصی تربیتی اور بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فیڈرل بورڈ طرز پر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال بورڈز کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔

بریفنگ سیشن کا مقصد ڈیجیٹل تشخیص اور پرچہ سازی کے عمل کو خودکار بنانا ہے، اہم ڈیجیٹل اقدامات جنہیں نافذ کیا جارہا ہے اس میں آن سکرین مارکنگ (ای مارکنگ) ہے جس سے نتائج کی درستگی اور تیزی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈیجیٹل اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم (DAMS) کے ذریعے امتحانی مراکز میں حاضری کے عمل کو مؤثر بنایا جائے گا، سوالیہ آئٹم بینک (QIB) سے معیاری اور محفوظ پرچہ جات کی تیاری کروائی جائے گی۔

جوابی سکرپٹس (ای شیٹس) کی اپنی مرضی کے مطابق پرنٹنگ ، منفرد سکیورٹی کوڈز، QR کوڈز اور واٹر مارکس کے ذریعے نقل اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔

اس سلسلے میں، تمام متعلقہ BISEs کے سسٹم اینالسٹس اور کمپیوٹر پروگرامرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر BISE لاہور میں منعقد ہونے والے اس اہم ٹریننگ / بریفنگ سیشن میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

ترجمان لاہور بورڈ طاہر جاوید کے مطابق یہ اقدام پنجاب کے امتحانی نظام میں ایک نئے اور شفاف ڈیجیٹل دور کا آغاز کرے گا، جس سے طلبہ اور ان کے والدین کو زیادہ اعتماد حاصل ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے، سربراہ جامعۃ الرشید اللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے، سربراہ جامعۃ الرشید عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بسنت کے لیے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس مقرر، انتظامیہ کی ہدایات جاری
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے
  • ڈپٹی کشنرز ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بننے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی موثر بنائیں، کمشنر کراچی
  • مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی، 2 ہزار 870 امیدوار حصہ لیں گے: صوبائی الیکشن کمشنر
  • پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز
  • غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششیں مثالی ہیں: یورپین کمشنر
  • پڈعیدن،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • کوئٹہ ،مقامی انتظامیہ کی جانب سے سمنگلی روڈ کو چوڑا کیا جارہا ہے
  • ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس