کراچی میں پاک بحریہ کی مشق امن 2025 اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2025ء) پاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیرالقومی مشق امن 2025شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس بڑی بحری مشق میں تقریباً 60 ممالک نے اپنے بحری جنگی جہازوں، ایئرکرافٹ، میرینز اور اسپیشل آپریشن فورسز کے ساتھ شرکت کی۔ عالمی بحری افواج کے اشتراک سے منعقدہ فلیٹ ریویو میں پاک بحریہ اور دیگر ممالک کے بحری جنگی جہازوں نے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے، جن کا پاک بحریہ کے جہاز معاون پر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر برائے سمندری امور اور مختلف ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز، غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان اور سینئر ملٹری افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مہمان خصوصی نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران مختلف آپریشنل مشقوں کا مشاہدہ کیا، جبکہ پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور غیر ملکی طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ بھی پیش کیا۔ مشق میں شامل بحری جہازوں نے روایتی مین اینڈ چیئر شپ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ اختتامی تقریب میں روایتی امن فارمیشن تشکیل دی گئی، جو بحری تحفظ اور اجتماعی عزم کی علامت تھی۔ مہمان خصوصی جنرل سید عاصم منیر نے کامیاب مشق پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امن 2025 ایک ایسا فورم بن کر سامنے آیا ہے جس نے دنیا بھر کی بحری افواج کو محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل کے مشترکہ مقصد کے تحت متحد کیا۔ اس موقع پر پہلا امن ڈائیلاگ بھی منعقد ہوا، جس میں عالمی بحری قیادت کو مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ امن 2025" کے انعقاد سے پاکستان نے عالمی سطح پر بحری سلامتی، تعاون اور امن کے عزم کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک بحریہ
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں اپنے خطاب میں حقیقی معنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کر کے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج شاندار ہے ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کے ہمراہ گجرات اور منڈی بہائولدین سے تعلق رکھنے والے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور یہ ان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کالجز، یونی ورسٹیوں اور خاص طور پر میڈیکل کالجز میں آن کے بچوں کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کیا جانا ایک مثالی اقدام تصور کیا جائے گا انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اپنے ملک میں جائداادوں کے جھگڑوں اور مشکلات کے حل کے لئے وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا دشوار تھا۔ اب وہ بیرون ملک ہی سے خصوصی عدالت کے ذریعے یہ مسائل باآسانی حل کروا سکتے ہیں۔ اب وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے مقرر کردہ ہائیکورٹ کے سرونگ جج کے ذریعے ان جھگڑوں اور دیگر مقدمات کو باآسانی حل کروا سکتے ہیں۔ اب ان کو ملک واپس آکر دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانی پڑیںگی۔