وزیراعظم شہباز شریف کی دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔دبئی میں ہونے والی ملاقات میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
دبئی کے فرمانروا نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے سمٹ میں شرکت کی دعوت پر محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل وزیراعطم نے یو اے ای کے صدر شیخ محدم بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔دوران ملاقات دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
امریکی فوج میں ٹرانس جینڈرز کی بھرتی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محمد بن راشد المکتوم وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل ترکیہ روانہ ہوں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے دورے میں مزید ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔