امریکا سے تعلیم حاصل کرکے بھارت آنے والے پوتے نے جائیداد کی تقسیم پر اپنے دادا کو چھری کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول وی سی جناردھن راؤ 460 کروڑ کے ویلجن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

وی سی جناردھن راؤ ہائیڈرولکس آلات، جہاز سازی، توانائی اور صنعتی ایپلی کیشنز کی دنیا کا ایک بڑا نام اور کامیاب بزنس مین تھے۔

امریکا پلٹ کیرتی تیجا کو اپنے دادا سے شکایت تھی کہ انھوں نے کمپنی کا ڈائریکٹر اسے بنانے کے بجائے اپنی بڑی بیٹی کے بیٹے کو بنادیا۔

اسی طرح دادا نے قائم دیگر پوتوں کو بھی نوازا تھا۔ کیرتی تیجا کمپنی کا سربراہ بننے کی خواہش رکھتا تھا۔ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ دادا سے ملنے گیا۔

بدبخت پوتے کی ماں جب چائے بنانے گئیں تو وہ دادا سے جھگڑ پڑا اور غیرمنصفانہ تقسیمِ جائیداد کا الزام لگاتے ہوئے شکوہ کیا کہ آپ نے بچپن سے مجھے نظرانداز کیا ہے۔

کیرتی تیجا نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ مشتعل ہوکر اپنے 86 سالہ دادا پر چھری کے 70 سے زائد وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

معروف بزنس مین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

ادھر تیجا قتل کی اس ہولناک واردات کے عینی شاہد سیکیورٹی گارڈ کو ڈرا دھمکا کر موقع سے فرار ہوگیا۔

بعد ازاں پولیس نے قاتل پوتے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ قتل کی واردات کے وقت تیجا نشے میں تھا۔

پوتے کے ہاتھوں قتل ہونے والے ارب پتی تاجر اپنی انسان دوستی کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ جنھوں نے ایلورو کے سرکاری جنرل اسپتال اور دیگر اداروں کو بہت زیادہ عطیات دیتے تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل

کراچی:

شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ گل زیب ولد قادر بخش کے نام سے کی گئی۔

شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محررسلیم نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے بعد پیش آیا، مقتول جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب بنی پانی کی ٹینکی کے اوپر سو رہا تھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کو ایک گولی سر پر ماری گئی جس کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

مقتول نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟
  • بھارت؛ 22 سالہ دولھے کے ساتھ دھوکا، دلہن کی والدہ سے شادی کروادی گئی
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟
  • جائیداد کی کم قیمت لگاکر ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر