فائل فوٹو

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے سندھ میں ’سسٹم‘ سے متعلق ثبوت مانگ لیے۔

کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان ( آباد) کے دفتر میں گفتگو کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ اگر سندھ میں کوئی’سسٹم‘ چل رہا ہے تو ثبوت لائیں، وہ کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آباد کے لوگ ہمارے لیے ’وسل بلوور‘ بنیں، سنی سنائی بات کرنے کے بجائے ہمیں ثبوت دیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ ہمیں مددگار پائیں گے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ کراچی میں 7 ہزار ایکڑ سے زائد زمینیں مشکوک ہیں، کارروائی کی تو سب سے زیادہ آباد ہی اعتراض کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 7 ہزار ایکڑ کی سرکاری زمینوں پر جعلسازی سے قبضہ کیا گیا ہے، گزشتہ 5 سال میں کراچی میں 1 لاکھ غیرقانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔

نذیر احمد بٹ نے یہ بھی کہا کہ 14 ہزار غیرقانونی عمارتوں کو ریگولیٹ کیا گیا جبکہ 86 ہزار عمارتوں کے پاس این او سی نہیں ہے، میں نسلا ٹاور گرانے جیسی کوئی بریکنگ نیوز دینا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بزنس فیسیلیٹیشن سیل کھولا ہے، ہر ماہ تقریباً 5 ہزار شکایات جمع ہوتی تھیں، ہمارے پاس 85 فیصد شکایات مدعی کے بغیر تھیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی جانب سے زیادتیاں ہوئی ہیں، کاروباری طبقے سے معذرت کرتا ہوں، افسران کے رویے کی سخت نگرانی کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اندازے کے مطابق کراچی ملک بنتا جارہا ہے، شہر کی حدود کو روکنا چاہیے، کراچی میں 3 ٹریلین مالیت کی زمین میں گھپلے ہیں، کشمیر کا مسئلہ آسان ہے، کراچی کی زمین کے معاملات مشکل ہیں۔

نذیر احمد بٹ نے کہا کہ کے پی ٹی اور دیگر وفاقی اداروں کی زمین پر قبضے ہیں، طارق روڈ کی زمین پر دیہہ اللہ بچایو لکھا ہوتا ہے، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے کے معاملات پر ازخود نوٹس لوں گا، اگر زمین کا قبضہ اور سہولیات نہیں ملیں تو سخت ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کی زمین کے مسائل حل کریں گے، عدالت میں جلدی سماعت کروائیں گے، گوادر انڈسٹریل ایریا میں3 ماہ میں 3 فیکٹریاں لگ گئیں، کاروبار وہاں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ 21 ہزار سے زائد شکایات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، پراپرٹی سیکٹر میں اصلاحات سے تمام ادائیگیاں بینکنگ سسٹم سے ہوں گی، ڈی سی، ایف بی آر کے بجائے زمین کا صرف ایک ریٹ ہوگا۔ پراپرٹی خرید و فروخت سسٹم آٹومیٹڈ طریقے سے آپریٹ کرے گا۔

نذیر احمد بٹ نے کہا کہ نیب میں کافی صفائی ہو چکی، انفرادی کرپشن بہت مشکل ہوگی، کرپشن پر گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو فارغ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب ریکوری سوا 6 کھرب ہوگئی ہے، سندھ میں 18 لاکھ ایکڑ زمین واگزار کرائی ہے، اتنا پیسہ اکٹھا کروں گا کہ کراچی کو دبئی جیسا بنایا جاسکے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کراچی میں کی زمین

پڑھیں:

ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ

ناسا کے ڈان پیٹٹ اور روس کے الیکسے اوچینین اور ایوان ویگنر خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے زمین کی طرف واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

تینوں خلاباز آئی ایس ایس سے 5 بج کر 57 منٹ پر روانہ ہوگئے اور انہیں زمین تک پہنچنے میں 27 گھنٹے لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ناسا نے دور افتادہ سیارے پر زندگی کے ٹھوس آثار ڈھونڈ نکالے

ناسا کے مطابق خلاباز قازقستان میں لینڈنگ کریں گے۔

تینوں خلابازوں نے خلا میں اپنے وقت کے دوران زمین کا 3 ہزار 520 بار چکر لگایا جبکہ اس دوران انہوں نے 93 اعشاریہ 3 ملین کلومیٹر کا فاصلہ بھی طے کیا۔

اس ٹیم میں شامل ناسا کے خلاباز ڈان پیٹٹ اس سے قبل 3 دفعہ خلا کا سفر کرچکے ہیں اور مجموعی طور 590 دن خلا میں گزارچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

NASA Space اسپیس خلا خلاباز راکٹ ناسا

متعلقہ مضامین

  • ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا ہیلمٹ لائیں: آئی جی سندھ غلام نبی میمن
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف
  • کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • کراچی حج آپریٹرز کی حج بحران کے معاملے پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے مداخلت کی اپیل
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ
  • سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار
  • ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 
  • افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار
  • ایم کیو ایم  پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار