اویس کیانی :  وزیراعظم شہباز شریف  کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں تجارت، دفاع ، تعلیم، مذہبی سیاحت  جیسے امور میں  تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا 
  وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر  انورا کمارا ڈسانائیکے کی آج دبئی میں ملاقات ہوئی.  یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔  دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی پہلی ملاقات تھی۔
  پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔  دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں بالخصوص تجارت، دفاع و سلامتی، تعلیم، مذہبی سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔  انہوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے اور بہتر تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔سری لنکا کے صدر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان خوشگوار اور مضبوط تعلقات کو سراہا۔  انہوں نے 1996 کے لاہور میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے اپنی خوشگوار یادوں کا بھی ذکر کیا۔ ملاقات کے دوران سارک کو مزید متحرک کرنے سمیت علاقائی اور کثیرالجہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن

"شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شہباز شریف سری لنکا کے صدر تبادلہ خیال

پڑھیں:

وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف 22 اپریل سے دورہ ترکیہ پر روانہ ہوں گے

دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ صدر رچپ طیپ اردوان سے ملاقات کریں گے،وہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورت حال کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے،دیرینہ  شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکئے کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقاتوں کی روایت ہے،یہ روایت دونوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے،دونوں ممالک کی قیادت کے مابین باہمی مفاد کے معاملات پر تعاون اور اشتراک کے ضمن میں اعلیٰ سطح روابط کے لئے "ہائی لیول سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل" (HLSCC) قائم ہے،ایچ ایل ایس سی سی کا ساتواں دور 12 و 13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا،اس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب اردوغان نے مشترکہ طور پر کی تھی

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

کل ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بات چیت اور پاک ترک کثیر الجہتی اشتراک و تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں کے عزم کی مثال ہے

متعلقہ مضامین

  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق
  • وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
  • وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال