Express News:
2025-12-13@22:59:41 GMT

ٹیم ہارے یا جیتے اُسے سپورٹ کرنا ہے، محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کراچی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہیے جیتے یا ہارے اُس کو سپورٹ کرنا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہتر ہوگیا تاہم کچھ حصے کی تعمیرات باقی ہیں جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا اور پھر ہم دوبارہ سے شاندار افتتاحی تقریب منعقد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ہارے یا جیتے اُس کو سپورٹ کریں، جس طرح پچھلے نتائج دیے ویسے ہی آگے بھی نتائج ملیں گے، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھروسہ ہے کہ یہ میدان ماریں گے اور اللہ ہماری مدد کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی والوں آپ کا اسٹڈیم بہت بہتر ہوگیا ہے، سندھ حکومت اور میئر نے بہت سپورٹ کیا، جس پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شائقین کی پارکنگ کیلیے جگہ بنارہے ہیں، اسٹیڈیم کے گیٹ کھل گئے، کراچی کی سیلیبریشن ہے، یہ آپ کا اسٹیڈیم ہے آپ کو اس میں حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے کارکن کل کے میچ کے ٹکٹس لے کر جائیں اور پاکستان کا کل ہونے والا میچ دیکھیں ساتھ میں دعا بھی کریں، لاہور میں غلطی ہوگئی تھی کنٹریکٹرز کو ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ رہ گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

محسن نقوی سے اردنی ہم منصب کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-08-24

 

برسلز(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیان کے اردنی ہم منصب مازن عبداللہ ہلاک الفرایہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اردنی ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے امور بشمول انسداد منشیات اور پولیس کی تربیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ محسن  نقوی نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے اردن کے بادشاہ کے حالیہ کامیاب دورہ پاکستان کا بھی ذکر کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • میسی کے مختصر دورۂ بھارت پر مداح برہم، کولکتہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی
  • پاکستان سپر لیگ11 کے لئے2  نئی ٹیموں کی نیلامی، تاریخ میں توسیع کا اعلان
  • پی ایس ایل 11: نئی ٹیموں کی نیلامی، تاریخ میں توسیع کا اعلان
  •  عراق جانے والے زائرین کا قیام مقررہ مدت سے زائد نہیں ہوگا، محسن نقوی
  • محسن نقوی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، زائرین کی سہولت کے انتظامات پر تبادلہ خیال
  • انسانی اسمگلنگ روکنے کی ہماری کوششوں کو سراہا گیا ہے: وزیراعظم
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کیخلاف تعاون پر اتفاق 
  • محسن نقوی سے اردنی ہم منصب کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنرسے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات