وفاق المدارس الرضویہ کے سربراہ ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں نے کہا ہے کہ اسلام کے بیٹے اور بیٹیاں جمعتہ المبارک اور شب برات کے مقدس لمحات میں اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و مشرقی روایات کے منافی ویلنٹائن ڈے کو مسترد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الرضویہ پاکستان سے وابستہ 1000 سے زائد مفتیان کرام نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف جاری کیے گئے اجتماعی شرعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ جمعتہ المبارک اور شب برات کے مقدس لمحات میں ویلنٹائن ڈے جیسے  غیر اسلامی، غیر شرعی اخلاق سوز مغربی تہوار کا سختی سے بائیکاٹ کیا جائے۔ یہ تہوار عریانی، فحاشی اور بے حیائی کے فروغ کا سب سے بڑا سبب ہے، اس لئے مسلم نوجوان اور پوری قوم اس مغربی تہوا ر کا بائیکاٹ کریں۔ اسلام کے بیٹے اور بیٹیاں اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و مشرقی روایات کے منافی ویلنٹائن ڈے کو مسترد کریں، کیونکہ ویلنٹائن ڈے منانا شیطان کی پیروی اور اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے نام پر عریانی و فحاشی کا فروغ اسلام دشمن طاقتوں کی سازش ہے۔

شرعی اعلامیہ میں اپیل کی گئی ہے کہ والدین اپنی اولاد کو ویلنٹائن ڈے سے دور رکھنے کا بندوبست کریں۔ نوجوان نسل اپنے دلوں میں محبت رسول ﷺکی شمع روشن کرے۔ اسلام غیر محرم خواتین سے ملاقاتیں اور ناجائز تعلقات کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام عریانی، فحاشی اور بے حیائی سے دور رہنے کی سختی سے ہدایت کرتا ہے۔ اسلام نے بے حیائی کو بد ترین گناہ قرار دیا ہے۔ اس لئے مسلمان دنیا و غیر شرعی محبتوں اور تعلقات سے دامن بچا کر قر آن و صاحب قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ ویلنٹائن ڈے مسلم نوجوانوں اور مسلم خواتین کے اخلاق تباہ کرنے اور انہیں اسلام سے دور لے جانے کی گہری سازش ہے۔ ویلنٹائن ڈے مسلمانوں کا تہوار نہیں۔ مسلمان اللہ اور اس کے رسول کی محبت کیساتھ ساتھ اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے محبت کریں۔

شرعی اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے غیر شرعی تہواروں پر پابندی عائد کرے۔ جن مفتیان کرام نے شرعی اعلامیہ جاری کیا ہے ان میں ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری، مفتی گلزار احمد نعیمی، مفتی عبدالحق ترمذی، ڈاکٹر مفتی شمس الرحمان شمس، مولانا عطاء الرحمن چشتی، مفتی محمد رفیق نقشبندی، مفتی اسامہ حنیف قادری، ڈاکٹر مفتی عمران نظامی، مفتی محمد افضل نعیمی، علامہ ارشد جاوید مصطفائی، قاری فیض بخش رضوی، مولانا ضیاء المصطفیٰ حقانی، قاری محمد یعقوب فریدی، مفتی محمد امان اللہ شاکر، مفتی احمد سعید طفیل، مفتی ریاض احمد اویسی، مفتی محمد عابد رضوی، مفتی محمد ندیم قمر سمیت دیگر مفتیان کرام شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شرعی اعلامیہ ویلنٹائن ڈے مفتی محمد

پڑھیں:

بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ

بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کی پولیس نے انٹرپول کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 12 افراد کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے، 77 سالہ حسینہ واجد گزشتہ سال 5 اگست سے بھارت میں رہ رہی ہیں۔حسینہ واجد عوامی لیگ کی 16 سالہ حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد طلبہ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہو گئی تھیں۔

ریڈ نوٹس کی درخواست بنگلہ دیش پولیس کے نیشنل سینٹرل بیورو نے جمع کرائی ہے۔بنگلہ دیشی اخبار ڈیلی اسٹار نے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل انعام الحق ساگور کے حوالے سے بتایا کہ این سی بی عدالتوں، پبلک پراسیکیوٹرز یا تفتیشی ایجنسیوں کی اپیلوں کی بنیاد پر ایسی درخواستوں پر کارروائی کرتا ہے۔انعام الحق ساگور نے پولیس ہیڈکوارٹرز میں کہا کہ یہ درخواستیں ان الزامات کے سلسلے میں دائر کی گئی ہیں جو تحقیقات کے دوران یا جاری کیس کی کارروائی کے ذریعے سامنے آئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی 
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ
  • ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری