بانی نے ہدایت کی ہے ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر حملہ ہے، فیصل چوہدری - فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی ہیں کہ ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر حملہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پر گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایس او پیز کے تحت بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو اوپن خطوط لکھے ہیں ان پر توجہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں رول آف لاء کو ختم کردیا گیا ہے، دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے پی ٹی آئی والوں کے پیچھے پڑے ہیں۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل کنٹرولڈ ماحول میں کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا۔ ہم نے بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل کھلی عدالت میں کروانے کی درخواست دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ بانی کہ بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری
پڑھیں:
ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
بلوچستان کے علاقے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد 9 ماہ بعد پہلی ٹرائل ٹرین پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر نو ماہ بعد ٹرائل ٹرین سبی سے ہرنائی پہنچی جس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ٹرائل ٹرین صبح سبی سے چلی اور پانچ بجے ہرنائی ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ 9 ماہ کے بعد ریلوے ٹرائل ٹرین ہرنائی اسٹیشن پہنچنے پر ایف سی 81 ونگ کے کرنل ارباب خان اور ایس پی ہرنائی عبدالحیفظ جھاکرانی نے استقبال کیا۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرائل پہنچنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر جمع تھی۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن گزشتہ سال 13 جولائی کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ پٹڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل تھی۔
ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی میں محکمہ ریلوے کے ساتھ ایف سی بلوچستان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ٹرائل ٹرین سبی سے ہرنائی خیریت سے پہنچے پر اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔