وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 1967سے پہلے کی سرحدوں پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ فلسطین میں 50 ہزارسےزائد معصوم جانیں ضائع ہوچکی ہیں، آزادفلسطینی ریاست کادارالحکومت القدس الشریف ہو۔
دبئی میں وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ کے کامیاب انعقاد پر شیخ محمد بن زید النہیان کی قیادت کی تعریف کرتا ہوں، سمٹ انسانیت کے بہترمستقبل کا مؤثرفورم ہے۔ سمٹ کے انقعاد پر یواے ای کی قیادت کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب غزہ المناک تنازع کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔ 1967سے پہلے کی سرحدوں پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ فلسطین میں 50 ہزارسےزائد معصوم جانیں ضائع ہوچکی ہیں، آزادفلسطینی ریاست کادارالحکومت القدس الشریف ہو۔
شہبازشریف نےکہا کہ پائیداراورمنصفانہ امن صرف دوریاستی حل کےذریعےممکن ہے، مسئلہ فلسطین کاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ممکن ہے، توقع ہے خطے میں پائیدارامن قائم ہوگا، گزشتہ7دہائیوں میں پاکستانی قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان قومی اقتصادی تبدیلی کامنصوبہ ہے، افراط زرکی شرح کم ہوکر2.

4فیصدتک پہنچ چکی ہے، افراط زرکی شرح پچھلے9سال کی کم ترین سطح پرہے، توانائی، انفرااسٹرکچر، قومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن کے جزو ہیں، پالیسی ریٹ12فیصد پرآ گیا جو نجی شعبے کوسرمایہ کاری کے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ چیلنجزکے باوجودمعاشی استحکام لانےمیں کامیاب ہوئے، جوہری، ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کوفروغ دے رہے ہیں، پن بجلی منصوبوں سےمزید 13ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرنےکی گنجائش میں اضافہ کریں گے۔
شہبازشریف نےکہا کہ پاکستان کے جنوبی علاقے50ہزارمیگاواٹ بجلی ہوا سے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، 2030 تک توانائی کا 60 فیصدگرین انرجی، 30 فیصدالیکٹرک گاڑیوں پرمنتقل کرنےکاعزم ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہنرمندافرادی قوت، اسٹریٹجک محل وقوع سرمایہ کاری کے لیے بہترین ہے، ملک میں کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان کی آبادی کا 70 فیصد نوجوانوں پرمشتمل ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہبازشریف نے ریاست کا کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ جعلی خبروں پر قابو پانے کا اب بھی تیز ترین اور بہترین ذریعہ ہے اور سوشل میڈیا یہاں رہنے کے لیے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوٹیوب کو 4 سال کے لیے بلاک کیا اور اب ٹویٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر الزام نہ لگائیں بلکہ جھوٹی خبروں کا سچائی سے مقابلہ کریں جبر، گرفتاریوں اور تشدد سے نہیں، اللہ الحق ہے اور اس کا علم سچ ہے، اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں اور غور کریں کس طرح خام ڈیٹا معلومات کی طرف لے جاتا ہے پھر علم کی طرف بصیرت اور حکمت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

                                                                                       یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قرآن کہتا ہے جب تمہارے پاس کوئی اطلاع آئے تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو مگر سوشل میڈیا پر اطلاع جیسی آئے ویسے ہی آگے بڑھا دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا تھا کہ جس ملک کے تمام ادارےآئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ اسٹیٹ کہا جاتا ہے، دنیا کی تاریخ میں کلمے کی بنیاد پر صرف دو ریاستیں بنی ہیں، ایک ریاست طیبہ کلمے کی بنیاد پر بنی تھی اور دوسری ریاست 1300 سال بعد پاکستان کی صورت میں بنی، ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کی بنیاد دو قومی نظریے پر رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں اپنا قیام بڑھادیا
  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  •   اوورسیز کا زمینوں کے تحفظ، خصوصی عدالتوں اور سرمایہ کاری سہولت مرکز کے قیام کا مطالبہ
  • سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ