اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ پر سخت کارروائی کی گئی، اوگرا کی ٹیموں کی جانب سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔

اوگرا کے مطابق اوگرا نے خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردی گئیں، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھماکوں پر مقامی عملے کی غفلت کی رپورٹ تیار کرلی۔

اوگرا کے مطابق گیس چوری اور غیر قانونی ڈی کینٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، چیف سیکرٹریز اور کسٹمز حکام کو غیر قانونی فروخت روکنے کا مراسلہ بھی لکھ دیا  ہے، ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ سنگین ماحولیاتی اور جانی خطرہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایل پی جی

پڑھیں:

گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار

فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار کیا گیا ہے، دوران تفتیش ملزم کے ساتھ ملوث نادرا ملازمین کا تعین بھی کیا جائے گا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے 2 انسانی اسمگلر بھی گرفتار کیے گئے ہیں، ملزم نے یو اے ای کے ویزے کا جھانسہ دے کر شہری سے 3 لاکھ روپے لیے تھے۔

 ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم نے کینیڈا بھجوانے کیلئے شہری سے 92 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی گوجرانوالہ کا اجلاس‘ حلقہ 52 کا ضمنی الیکشن ہر صورت لڑیں گے: گورنر
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی
  • مناہل ملک کی گانے میں ذاتی کلپ استعمال کرنے پر گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی
  • وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کرن