عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گر چکے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گر چکے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔
دوران سماعت جسٹس محسن کیانی نے چیئرمین ایف پی ایس سی (FPSC) لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نوازستی سے کہا کہ 2024 کے امتحان کے نتائج آئے نہیں اور آپ 2025 کا امتحان لینے جارہے ہیں۔
جسٹس محسن کیانی نےکہا اگر آج بھی کہہ دیں کہ نتائج کا اعلان کر رہے ہیں تو ہم درخواستیں نمٹا دیتے ہیں، جس پر اخترنواز ستی نے کہا کہ فوری نتائج کا اعلان کرنا ممکن نہیں ہے۔
سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گرچکے ہیں، عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے مگر ہم پھر بھی مایوس نہیں ہیں۔
بعد ازاں جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ایس ایس کے امیدواروں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کیانی نے
پڑھیں:
ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے، رانا ثناء
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء نے کہا ہے کہ ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پپپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اکائیوں کے درمیان پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ زمہ داری سے کرنی چاہیے۔
پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
رانا ثناء نے کہا کہ 1991 کے صوبوں کے درمیان ہوئے معاہدے اور 92ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔