ٹل سے 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ٹل سے 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچنا شروع ہوگیا، اشیاء ضروریہ کی گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئی ہیں۔ٹل سے پارا چنار 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچنا شروع ہوگیا، تاجر برادری کے مطابق مرغی، انڈے، پھل اور سبزیوں کی گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئی ہیں۔قافلے میں خوردونوش ، ادویات ، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں، ٹل پاراچنار مین شاہراہ پر قافلہ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔پیٹرول ایسوسی ایشن پارا چنارکے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے گاڑیوں کو ہنگو میں روک کر جانے نہیں دیا گیا.
قبل ازیں ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچا تھا، قافلے میں اشیائے خورد و نوش اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔تاجر برادری کے مطابق قافلے میں اشیائے خورد و نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا چھوٹی بڑی تمام گاڑیاں باحفاظت پہنچی تھی.دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا پارا چنار کے مطابق
پڑھیں:
موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
لاہور(نیوز ڈیسک) گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکل سواروں کے لئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم قرار دے دیا گیا، سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال تک ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کا اہم اقدام سامنے آیا۔
گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا، حکومت پنجاب نے اسموگ روک تھام کے آرڈیننس میں یکے بعد دیگرے ترامیم کا فیصلہ کیا۔
موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی، ایکٹ کے تحت آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔
متن میں کہا گیا کہ شق 38 اے میں جہاں لفظ گاڑی ہے، وہاں ساتھ موٹر سائیکل بھی شمارکیا جائے۔
متن میں مزید کہا گیا کہ موٹرسائیکلوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال تک ہوگی، پنجاب میں بطور سواری 85 فیصد موٹر سائیکل کا استعمال ہوتاہے، فٹنس سرٹیفکیٹ سے ایئر کوالٹی پر بھی قابو پایا جاتا ہے۔
ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے ، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
مزیدپڑھیں:شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی