پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے زرعی انکم ٹیکس پر دستخط کر دئیے تاہم انہوں نے بل میں شامل مختلف دفعات پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ زرعی انکم ٹیکس بل کاشت کاروں کے ساتھ زیادتی ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا، صوبے بھر کے زمیندار اور کاشتکار اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،صوبائی حکومت زرعی انکم ٹیکس بل کے ذریعے کرپشن کا نیا راستہ کھول رہی ہے، صوبے بھر کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے گورنر ہاس پہنچ کر اس بل پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل میں غلطیوں کی بھی بھرمار ہے جو اس کے قانونی تقاضوں سے متصادم ہے۔ بل کی خامیاں اور متن اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ صوبائی حکومت کا مقصد زراعت کا فروغ نہیں بلکہ کالا دھن سفید کرنا ہے، بل میں متنازعہ زمین کو لیوی ٹیکس سے استثنا فراہم کیا جانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

بل میں وضح کردہ ٹیکس چھوٹے زمینداروں کیلئے بہت زیادہ ہے جو کہ بل پر عمل درآمد نہ ہونے کا ماحول پیدا کرنے کے ساتھ صوبے میں زرعی شعبے کی حوصلہ شکنی کا باعث بنے گا۔

بل میں سپر ٹیکس کا نفاذ بھی بہت زیادہ رکھا گیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا کے مطابق بل میں بالخصوص جنگ زدہ علاقوں کے متنازعہ زمینی معاملات کو دیکھنا چاہیے تھا اور ان متنازعہ زمینوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی جانی چاہیے تھی جب تک کہ واضح ملکیت طے نہ کر لی جاتی۔ بل میں لیوی ٹیکس تنازعے سے متعلق اپیلیٹ فورم کی پروویژن دی جانی چاہیے تھی۔ بل کے سیکشن 3اور 10میں لیوی ٹیکس کیلئے زوننگ ایریا میں ابہام پایا جاتا ہے۔

گورنر کے پی کے مطابق لائیو اسٹاک کی انکم کو ایگریکلچر انکم ٹیکس کے دائرہ کار میں شامل کیا جا سکتا تھا جیسا کہ پنجاب کر چکا ہے، اس سے نہ صرف ریونیو میں اضافہ ہوتا بلکہ صوبے میں ٹیکس کے حوالے سے خطے میں بہترین مشق دکھائی دیتی ہے۔ بل میں شوگر ملز، فلور ملز، چاول ملز اور جی ایل ٹی یونٹس سے زرعی پیداوار کی خریداری پر ود ہولڈنگ زرعی انکم ٹیکس لیوی کی پروویژن فراہم کی جا سکتی تھی۔ پنجاب اور سندھ کی طرز پر سیکشن 2کی وضاحت تفصیلی طور پر بھی کی جا سکتی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زرعی انکم ٹیکس

پڑھیں:

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے ہیں جبکہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔

معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے دستخط کیے۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے دو اہم پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی نے پنجاب کے لیے 107 ملین ڈالر کا ایس ٹی ای ایم ایجوکیشن پروگرام منظور کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے، سربراہ جامعۃ الرشید عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • طبی شعبے میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری، ایف بی آر کا چونکا دینے والا انکشاف
  • ناصر باغ تاریخی اثاثہ، تحفظات دور نہ ہوئے تو پراجیکٹ روک دینگے: ہائیکورٹ
  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعظم سے صوبے میں دانش اسکول بنانے کا مطالبہ
  • گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے صوبے میں چار دانش اسکول بنانے کا مطالبہ
  • کراچی: جامعہ کراچی کا ایچ ای سی کی نئی الحاق پالیسی پر تحفظات کا اظہار
  • پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے
  • انکم ٹیکس رولز میں ترمیم کا مسودہ جاری، ایکٹو ٹیکس پیئرز کیلئےنیاطریقہ کارمتعارف
  • تحفظات دور ورنہ ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا: لاہور ہائیکورٹ
  • آئی ایم ایف کی نئی شرائط، کھاد، زرعی ادویہ، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگے گا
  • پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کر رہے ہیں، بلاول بھٹو