معروف اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اپنی قابلیت سے لوہا منوانے والے اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اداکار قاضی واجد 1930 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 10 برس کی عمر میں فنی کیریئر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان پر بچوں کے پروگرام نونہال میں صدا کاری کے جوہر دکھائے، وہ 25 برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اور اپنی صدا کاری کے سحر میں سب کو جکڑے رکھا۔ قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے1967ء میں پہلا ڈرامہ ’’ایک ہی راستہ‘‘ کیا، ڈرامہ ’’خدا کی بستی‘‘ سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی اور پھر کامیابی کا سفرجاری رہا۔ ان کے یادگار ڈراموں میں ’’دھوپ کنارے‘‘، ’’ان کہی‘‘، ’’تنہائیاں‘‘، ’’حوا کی بیٹی‘‘، ’’چاند گرہن‘‘، ’’پل دو پل‘‘ اور ’’انارکلی‘‘ شامل ہیں، قاضی واجد کو 14 اگست 1988 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ 11 فروری 2018ء کو قاضی واجد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ڈراموں میں ادا کئے گئے ان کے منفرد کردار آج بھی ناظرین کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قاضی واجد
پڑھیں:
ہالی ووڈ کا مشہور ولن پیٹر گرین گھر میں مردہ پائے گئے، فلم ’دی ماسک‘ سے عالمی شہرت حاصل کی
ہالی ووڈ ایک اور افسوسناک خبر سے سوگوار ہو گیا۔ فلم دی ماسک میں یادگار ولن اور پلپ فکشن جیسے شہرۂ آفاق منصوبوں کا حصہ رہنے والے معروف اداکار پیٹر گرین 60 برس کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
اداکار کے طویل عرصے سے منیجر گریگ ایڈورڈز نے نہایت رنجیدہ انداز میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا نے ایک منفرد، بے باک اور غیر روایتی اداکار کھو دیا ہے۔
پولیس کے مطابق پیٹر گرین کو کلنٹن اسٹریٹ پر واقع ان کے اپارٹمنٹ میں زمین پر گرا ہوا پایا گیا۔ موقع پر پہنچنے والی طبی ٹیم نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کسی قسم کی مشتبہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے، تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
پیٹر گرین نے 1990 کی دہائی میں ہالی ووڈ میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ وہ ایسے منفی کرداروں کے لیے مشہور ہوئے جو ناظرین کے ذہنوں پر گہرا اثر چھوڑ جاتے تھے۔ فلم دی ماسک میں ان کا بے رحم گینگسٹر ڈوریان ٹائریل آج بھی شائقین کو یاد ہے، جبکہ پلپ فکشن میں ان کا مختصر مگر طاقتور کردار فلمی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
انہوں نے دی یوزول سسپیکٹس، ٹریننگ ڈے، بلو اسٹرییک، لاز آف گریویٹی سمیت درجنوں فلموں میں اداکاری کی اور تقریباً 95 فلمی و ٹی وی منصوبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
دل کو چھو لینے والا پہلو یہ ہے کہ اسکرین پر خوف اور طاقت کی علامت بننے والا یہ اداکار حقیقی زندگی میں نہایت خاموش اور تنہا طبیعت کا مالک تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹر گرین گزشتہ برسوں میں فلمی دنیا کی چکاچوند سے دور ایک سادہ اور تنہائی بھری زندگی گزار رہے تھے۔
ہالی ووڈ میں ان کی کمی دیر تک محسوس کی جاتی رہے گی۔