داخلے منسوخ : میڈیکل طلبا کے لئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ڈاؤ یونیورسٹی نے دوہرے ڈومیسائل پر 18 داخلے منسوخ کر دیے، دوہرے ڈومیسائل پر تین ستمبر کی تاریخ درج تھی جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی میڈیکل جامعات میں دہرے ڈومیسائل پر ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکریٹری صحت کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے دہرے ڈومیسائل کی بنیاد پر اٹھارہ داخلے منسوخ کیے، ڈاؤ یونیورسٹی میرٹ پر داخلے فراہم کرتی ہے، تصدیق کے بعد داخلے منسوخ کئے ہیں۔محکمہ صحت حکام نے ڈاؤیونیورسٹی سے موصول خط کی تصدیق کردی، ذرائع نے بتایا کہ دہرے ڈومیسائل پر3 ستمبر کی تاریخ درج تھی جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کے لیے ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ دی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے انٹرویو کے بعد ڈاؤیونیورسٹی نے داخلے منسوخ کئے، زیادہ تر ڈومیسائل کراچی شرقی کے تھے، کراچی کے تمام میڈیکل کالجوں میں داخلے کا اختیار ڈاؤ یونیورسٹی کودیا گیا ہے۔ونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے داخلے میرٹ، سندھ حکومت کی پالیسی اور پراسپکٹس کے تحت دیے جاتے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی نے بھی پانچ داخلے روک دیے ہیں۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشور میں بھی پانچ داخلے روکے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز سے تعطل کا شکار سکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ لاہور سے گلگت کے لئے قومی ایئر کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے قومی ایئر لائن کی گلگت کی سکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ایئرلائن کی لاہور اسلام آباد سے سکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کیلئے تیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنے آئی ہے۔
گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اپ اینڈ ڈاو¿ن کی 8 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکی تھیں۔
آج دبئی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے غیرملکی ایئر لائن کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
مزید :