’کسی کو پارلیمان کے خلاف بات کرنے کا حق نہیں‘، اسپیکر قومی اسمبلی کا محسن اختر کیانی کو دوٹوک جواب
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے خلاف بات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے، یہ ہمارا استحقاق ہے۔ یہ پارلیمان کو قابل قبول نہیں ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آج میڈیا میں ایک رپورٹ دیکھی ہے، جس میں اسلام آباد کے معزز جج نے کمنٹ کیا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ کا نام استعمال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو اور جیوڈیشری تباہ ہوگئی ہیں۔‘
آج ایک معزز جج نے کہا ہے کہ ’ پارلیمنٹ اور عدلیہ‘ collapse کر گئے ہیں‘
ان معزز جج صاحب کو جا کریہ بتا دیں کہ ’کوئی شخص پارلیمنٹ کے خلاف بیان نہیں دے سکتا۔ 2014 میں بھی یہ ڈرامہ ہوا تھا، یہ پارلیمنٹ پر حملہ ہے ہم یہ برداشت نہیں کریں گے‘، اسپیکر قومی اسمبلی pic.
— WE News (@WENewsPk) February 11, 2025
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کسی کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے خلاف بات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ یہ ہمارا استحقاق ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہ خبر درست نہیں ہوگا۔ اگر یہ درست ہے تو وزیر قانون صاحب! براہ کرم معزز جج کو بتا دیں کہ یہ پارلیمان کو قابل قبول نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیےاسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری، محسن اختر کیانی دوسرے نمبر پر چلے گئے
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے آج سی ایس ایس امتحانات کے نتائج کے اجرا سے قبل نئے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے۔ پاکستانیوں کی اچھی بات ہے کہ یہ سسٹم سے لڑتے ہیں۔24، 25 کروڑ ہیں۔ لڑائی کرنے والے زیادہ اور بچنے والے کم ہیں۔
اس پر وکیل نے کہا کہ جیوڈیشری ریاست کا ستون ہے۔ اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ریاست کے ستون والی بات تو ہوا ہی میں ہے، پھر بھی مایوس نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 45 سال عمر سے اوپر کے آدمی، میرے سمیت ناکارہ ہیں۔ نوجوانوں ہی نے اس ملک کے لیے کچھ کرنا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدلیہ، پارلیمنٹ، ایگزیکٹو سب کولیپس کرچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر قومی اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محسن اختر کیانی سردار ایاز صادقذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس محسن اختر کیانی سردار ایاز صادق جسٹس محسن اختر کیانی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کے خلاف نہیں ہے
پڑھیں:
پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو کرپشن الزامات سے بری کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اندرونی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو مبینہ کرپشن کے الزامات سے بری کردیا۔
کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے 3 کروڑ روپے کی ادائیگی میں بابر سلیم سواتی کا کوئی کردار نہیں تھا۔ ان بطور اسپیکر اسمبلی آسٹریلیا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت بھی غیرقانونی نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیے: کرپشن الزامات: اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جواب جمع کرا دیا
کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بطور اسپیکر کمیٹی کے بجائے اسمبلی کے سامنے جوابدہ ہیں۔ان پر الزامات پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے لگائے تھے جبکہ اسپیکر نے الزامات سامنے آنے کے بعد خود کمیٹی کو خط لکھ کر انکوائری کی درخواست کی تھی۔
احتساب کمیٹی نے اپنی رپورٹ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بھیج دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر بابر سلیم سواتی پی ٹی آئی کرپشن کمیٹی