واشنگٹن کیساتھ تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے مصری صدر کا دورہ امریکہ ملتوی ہونیکا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران مصر اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اس وقت بلند ترین سطح پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے سفارتی ذرائع نے العربی الجدید کو بتایا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے ٹرامپ منصوبے سے اختلاف کی وجہ سے مصر کے صدر "عبدالفتاح السیسی" کے دورہ امریکہ ملتوی ہونے کا شدید امکان ہے۔ ان ذرائع نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے مصر کی امداد بند کرنے کی دھمکیوں کا مطلب یہ ہے کہ قاھرہ اور صیہونی رژیم کے درمیان عملاََ کوئی امن معاہدہ باقی نہیں رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران مصر اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اس وقت بلند ترین سطح پر ہے۔ واضح رہے کہ مصر کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری کرنے پر امریکہ نے قاھرہ اور امان کو متنبہ کیا کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو اپنے ملک میں پناہ نہ دینے کی وجہ سے واشنگٹن دونوں ممالک کو اپنی امداد بند کر دے گا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرامپ اپنے متنازعہ بیان میں غزہ کی پٹی کو خالی کرنے اور فلسطینیوں کو ہمسایہ عرب ممالک منتقل ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے مصر اور اردن سمیت مقبوضہ فلسطین کے دیگر ہمسایہ عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے لوگوں کو خوش آمدید کہیں اور انہیں رہائش فراہم کریں۔ حالانکہ غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کا منصوبہ پیش کرنے پر امریکی صدر کو دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے۔ اس منصوبے پر تنقید کرنے والے افراد ڈونلڈ ٹرامپ کی اس تجویز کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ ماہرین اس منصوبے کو غزہ کی نسلی تطہیر کی کوشش گردانتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پشاور:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ہے جب کہ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خو اکے جنوبی اضلاع میں دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ گرمی ہو گی۔
ماہرین نے موسم کے حوالے سے پیش گوئی میں کہا ہے کہ چترال، دیر ،کوہستان ، مانسہرہ، اور سوات کے اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں وگرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گزشتہ روز صوبے کے بیشتر اضلاع دیر، سوات ، کوہستان ،چترال اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔
گزشتہ روز دیر میں 14 ،کالام 9، دروش، 4 پٹن اور بالاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی اور پشاور کا درجہ حرارت 35 ،ڈیرہ اسماعیل خان 39، بنوں 35، کالام 16، مالم جبہ 18، چترال 22، دیر 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔