آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ختم
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ختم ہو گئی ہے۔
آئی ایم ایف کا 6 رکنی وفد سپریم کورٹ سے روانہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو عدالتی ریفارمز اور نیشنل جوڈیشل پالیسی سے آگاہ کیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام، اصلاحات پر بریف کیا۔
آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس سے ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی بات چیت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف وفد چیف جسٹس
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھا لیا۔جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس منصور علی شاہ سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ججز،اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ سینئر وکلا اور عدالتی عملہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی 22 سے 26 اپریل تک اعلی عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔