Express News:
2025-04-22@14:40:05 GMT

خاتون جھلس کر جاں بحق، شوہر کا بھائی مقدمے میں نامزد

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کراچی میں خاتون کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے کیس میں شوہر کے بھائی کو نامزد کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کےعلاقے کورنگی میں خاتون کے جھلس کر جاں بحق ہونے اور بیٹا اور بیٹی کے زخمی ہونے کے کیس میں شوہرکے بھائی کو نامزد کردیا گیا۔  

جان بحق خاتون گلشن کے شوہر راشد کی مدعیت میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عوامی کالونی تھانے میں درج مقدمے میں مدعی کے بھائی دلاور کو نامز کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق میرا اپنے بڑے بھائی دلاور سے گذشتہ 6 ماہ سے گھریلو تنازع چل رہا ہے۔ ماضی میں بھی بڑے بھائی سے کئی مرتبہ لڑائی جھگڑا ہوا۔ پیر کو دکان میں بیٹھا تھا کہ میرا بھائی دلاور پیٹرول کی بوتل لے کر زبردستی میرے گھر میں داخل ہوا۔

مدعی کے مطابق بھائی دلاور نے میری بیوی گلشن پر پیٹرول چھڑکا۔ بیٹی اسما نے بچانے کی کوشش کی تو اس پر بھی پیٹرول چھڑک دیا۔ دلاور نے پیٹرول چھڑکنے کے بعد دونوں کو آگ لگادی۔ اطلاع ملنے پر بیٹا موقع پر پہنچا تھا اور بیچ بچاؤ میں جھلس کر زخمی ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم دلاور فرار ہے جس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جھلس کر

پڑھیں:

اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا

اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا international Islamic university islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو نجی ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، قتل کا واقعہ 19 اپریل ہفتہ کے روز پیش آیا۔مدعی مقدمہ نے کہا کہ نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا، میری بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔مدعی مقدمہ نے مزید بتایا کہ ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو گولی مار دی۔مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ 22 سالہ طالبہ کو 3 رومیٹس کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کیا گیا، گولیاں لگنے سے 22 سالہ طالبہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
  • مدعی کی تصویر کے بغیر پنجاب کی میں کیس دائر کرنے پر پابندی
  • کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
  • کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
  • اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر لینے کا حقدار قرار دے دیا گیا
  • زمین کی خرید و فروخت کے بہانے ملزمان نے 60سالہ خاتون کو قتل کر دیا
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ