اسلام آ باد:

قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء پیش کیا گیا جو کہ رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا۔

اسپیکر نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل مںظور کیے جانے کا اعلان کیا۔

اپوزیشن کے کسی رکن نے تنخواہ و الاؤنسز ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی۔

واضح رہے کہ آج اجلاس کے لیے 52 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سیشن کے دوران 14بل قومی اسمبلی میں پیش  کیے جائیں گے اور 2 بلوں کی  منظوری دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی

پڑھیں:

کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور

لاہور(کامرس رپورٹر) کینال ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ ملتان روڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام سوسائٹی آفس سے ملحقہ حضرت عثمان غنی ؓ پارک میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں صدر کیافت اللہ ، سیکرٹری خضر حیات، فنانس سیکرٹری محمد اشرف ،میاں اظہر، فرحان احمد اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کوآپریٹوز کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ II فخر زمان نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری خضر حیات نے ممبران کے سامنے ایجنڈا پیش کیا جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر صدر کفایت اللہ نے کہا سوسائٹی کے تمام مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس: کے پی میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
  • شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے کونسا ٹیسٹ ہوگا؟ بل منظور کرلیا گیا
  • پنجاب اسمبلی : پوپ کیلئے ایک منٹ خاموشی ،3بل منظور ‘ 2کمیٹیوں کے سپرد : اپوزیشن کا واک آئوٹ 
  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا