ٹیکس کلچر کونچلی سطح پر متعارف کرانے کیلئے عوام میں آگاہی مہم شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )ٹیکس کلچر کونچلی سطح پر متعارف کرانے کیلئے عوام میں آگاہی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے بروقت ازالہ کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب کے دفاتر چھوٹے شہروں میں بھی قائم کئے جارہے ہیں. یہ بات وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کاادارہ 25سال قبل بنایا گیا تین سال قبل انہوں نے وفاقی ٹیکس محتسب کا عہدہ سنبھالا تو سب سے پہلے کوڈ آف کنڈکٹ مرتب کیا گزشتہ ایک سال کی کارکردگی جائزہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2024 کے دوران وفاقی ٹیکس محتسب نے 13500 کے قریب شکایات موصول کیں جن میں سے 12900 کیسوں کا فیصلہ کردیا گیا ہے.
(جاری ہے)
ارب روپے کے ریفنڈ لوگوں کو ادا کئے گئے انہوں نے بتایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب میں درخواست دائر کرنے کے نظام کو انتہائی سادہ اور ڈیجیٹل ہے ٹیکس دہندگان اپنی شکایات آن لائن جمع کرانے کے ساتھ ساتھ ایف ٹی او کے دفتر میں بھی جمع کراسکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے تمام سٹاف اور افسران کوہدایت جاری کر رکھی ہیں کہ وہ ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی آگاہی کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب نے خصوصی مہم شروع کررکھی ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ ایک سال کے دوران 277سیمینار منعقد کئے گئے. انہوں نے بتایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے دفاتر اب چھوٹے شہروں میں بھی قائم کئے جارہے ہیں تاکہ ٹیکس دہندگان کی شکایات بروقت ازالہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ آج فیصل آباد آنے سے پہلے ان کی حافظ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ ایڈسٹری میں تاجروں کے ساتھ ایک ملاقات تھی جس کے دوران انہوں نے حافظ آباد چیمبر میں ایف ٹی او کا ایک سہولت ڈیسک قائم کردیا ہے جو ٹیکس دہندگان کی رہنمائی اور ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے ان کی مدد کرے گا. انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارنرشپ پر ایف ٹی او میں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ٹیکس دہندگان اپنی شکایات ان کمیٹی ممبران کے ذریعے بھی ایف ٹی او تک پہنچا سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او کے فیصلوں پر ترجیحی بنیادوں عملدرآمد کی کوشش کی جاتی ہے کیونکہ اس ادارے کو قائم کرنے کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کے حقوق اور ان کے عزت و وقار کا تحفظ یقینی بنانا ہے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے Tax Payers Rightکے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے جس کا مقصد ٹیکس دہندگان کو ان کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے . انہوں نے کہا کہ میرا فیصل آباد سے بہت گہرا تعلق ہے میں نے اپنی سوشل سروس کا آغاز 1995میں فیصل آباد شہرکے علاقے گلستان کالونی میں ایک کلینک قائم کر کے کیا تھا انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ ٹیکس کے نظام کو مزید بنانے کیلئے اپنی تجاویز ایف ٹی او کو پیش کریں ان تجاویز کومتعلقہ اداروں کو بھجوانے کے ساتھ ساتھ ان پر عملدرآمد کروانے کی بھی کوشش کی جائے گی. قبل ازیں فیصل آباد چیمبر کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے خطبہ اسقتبالیہ پیش کیا اور ٹیکس سے متعلقہ تاجروں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا اس موقع پر کمشنر ان لینڈ ریونیو ارشاد حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں فیصل آباد چیمبر کے صدر نے وفاقی ٹیکس محتسب کو چیمبر کی یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ وفاقی ٹیکس محتسب نے اپنے ادارے کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ صدر چیمبر کو پیش کی اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب نے چیمبر کی وزٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس دہندگان کی محتسب کے فیصلوں انہوں نے کہا کہ آباد چیمبر فیصل آباد ایف ٹی او کے دوران ایک سال کے ساتھ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کے ترجمان اعلٰی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو تاریکی میں دھکیلنے میں یہاں کی مقامی سیاسی جماعتیں برابر کی شریک ہیں، مقامی سیاسی جماعتوں نے بھی ہمیشہ کشمیری عوام کا استحصال کیا اور اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی۔ متعلقہ فائیلیںمنتظر محی الدین کا تعلق جموں و کشمیر کے شہر خاص سے ہے۔ آپ سالہا سال کشمیر کی سب سے بڑی تجارتی یونین کے سربراہ رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے اپنے سیاسی کیئریر کی شروعات کرنے کے بعد مختلف سیاسی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ فی الوقت وہ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے ترجمان اعلٰی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے منتظر محی الدین سے جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سالہا سال سے سخت سیاسی دباؤ کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو تاریکی میں دھکیلنے میں یہاں کی مقامی سیاسی جماعتیں برابر کی شریک ہیں، مقامی سیاسی جماعتوں نے بھی ہمیشہ کشمیری عوام کا استحصال کیا اور اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف بہانوں سے کشمیر میں نوجوانوں و بزرگ افراد کو پولیس تھانوں پر طلب کرنا مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کے دعوے اب یہاں کی سیاسی جماعتوں کا محض دھوکہ و فریب ہے، کیونکہ اب یہاں قانون بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی قانون مسلمانوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، لیکن ہم نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے، امید ہے کہ وہاں سے مسلمانوں کو انصاف مل جائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial