ایم ڈبلیو ایم سندھ کونسل کا اجلاس، دیائے سندھ کے پانی پر قبضے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے سندھ بھر میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ایک مکمل اور مستحکم یونٹ جماعت کی اساس ہے، کارکنان اور عہدیداران انفرادی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور دستوری تقاضوں کے مطابق فعالیت انجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کونسل کا دو روزہ اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ حیدرآباد میں منعقدہوا جس کی صدارت صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی اور مرکزی سیکریٹری اجرائی امور آصف رضا ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تمام اراکین صوبائی کابینہ سمیت تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان شریک ہوئے۔ اس دوران صوبہ اور اضلاع نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں جبکہ علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، علامہ رضا محمد سعیدی، الفت عالم کربلائی، علامہ دوست علی سعیدی و دیگر قائدین نے خطاب بھی کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے سندھ بھر میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مکمل اور مستحکم یونٹ جماعت کی اساس ہے، کارکنان اور عہدیداران انفرادی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور دستوری تقاضوں کے مطابق فعالیت انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں امن و امان کی صورت حال سنگین ہوچکی ہے، ڈاکو راج نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، حکومت مٹھی بھر ڈاکوؤں کے آگے بے بس نظر آتی ہے، ایک منظم سازش کے تحت دریائے سندھ کے پانی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، ایم ڈبلیو ایم کے تمام اضلاع اس مذموم سازش کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں اور پریس کانفرنسز اور احتجاجی اجتماعات کا انعقاد یقینی بنائیں۔ علامہ باقر عباس زیدی نے مظلومین پاراچنار کی حمایت کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں احتجاجی دھرنوں کے انعقاد خصوصاً کراچی میں عظیم استقامت، شہادتوں، اسیری اور مجروحی کا سامنے کرنے والے تنظیمی کارکنان عہدیداران اور مومنین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حق میں قرارداد بھی کی گئی جسے تمام شرکائے نے منظور کیا۔ اجلاس کے اختتام پر مرحوم رہنماؤں ارشداللہ مکتبی، محمد یعقوب حسینی سمیت کراچی میں مظلومین پاراچنار کی حمایت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید علی رضا رضوی اور شہید شبیہ حیدر زیدی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ باقر عباس زیدی
پڑھیں:
کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) نئی کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے دھرنے دے دیئے، اس دوران بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف صوبہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں، تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے، صوبے کے کئی مقامات ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں سے بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی بھی اطلاعات ہیں، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل جام ہے کیوں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں مقامات پر دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ خیبر پور سندھ میں لقمان کے مقام پر مظاہرین نے ریلوے ٹریک بند کر کے ٹرین روک دی جہاں مظاہرین نہروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے باعث محراب پور سٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کو روک لیا گیا، سکھر میں اس وقت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف دھرنا دیا جا رہا ہے، نوشہرو فیروز سندھ کے مقام پر قومی شاہراھ کو دھرنا دے کر بند کر دیا گیا، کنڈیارو سندھ میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، اس دوران پٹرول پمپ بند کردیئے گئے، ہنگورجا کے مقام پر بھی قومی شاہراھ پر دھرنا دے دیا گیا۔