سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

مردان(سب نیوز)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے تھانہ سٹی میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خود کو صحافی ظاہر کرنےوالا شخص پریس کلب کے خلاف مہم چلا رہا تھا۔ محمد زاہد نے پریس کلب اور اس کے ارکان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

پریس کلب کی درخواست پر تھانہ سٹی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کا یہ موزوں وقت ہے، وزیراعظم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کا یہ موزوں وقت ہے، وزیراعظم عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی عمران خان کی ہدایت پر کے پی میں کڑے احتساب کیلئے تیاریاں مکمل، فورس بنانے کا فیصلہ ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ کے تحت کے خلاف

پڑھیں:

دہشتگردی میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوراً بند کریں، پاکستان کا کمپنیوں سے مطالبہ

سٹی42:  بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہونے والے اکاونٹس کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کر دی گئیں . تمام سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو فوراً بند کریں۔ یہ بات وزیر  مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج بتائی ہے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق اکاونٹس افغانستان اور بھارت سے  آپریٹ ہوتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا ثبوت موجود ہے ،طلال چوہدری نے مزید کہا، ہم قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فوری طور پر پاکستان میں بند نہیں کرنا چاہتے۔  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز قانونی تقاضوں کے مطابق اپنے دفاتر پاکستان میں کھولیں۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا،  ہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کے  اکاؤنٹس، جو دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں، ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بارہا درخواست کی گئی یے کہ ان اکاونٹس کے خلاف کاروائی کی جائے۔

فتنہ الخوارج ،بی ایل اے اور  دیگر  دہشتگرد تنظیموں کے درجنوں سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ان اکاونٹس کی بندش کے حوالے سے درخواست کی گئی  ہے۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

طلال چوہدری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے حکومت پاکستان کے ساتھ سب سے کم تعاون ایکس  نے کیا ہے۔  حکومت پاکستان سے سب سے بہتر تعاون ٹیلی گرام کا  رہا ہے ۔ 

طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فوری طور پر پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تمام سوشل میدیا کمپنیوں کو فوری طور پر اپنے دفاتر پاکستان میں کھولنا چاہیئے۔

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے; بلاول بھٹو زرداری

 اس کےساتھ طلال چوہدری نے بتایا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا ہے کہ اے آئی ایلگوریتھم کے ذریعے سوشل میڈیا پر دہشتگردی سے منسلک پائے جانے والے تمام اکاونٹس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ ہمارے اداروں کو آئی پی ایڈریس فراہم کیے جائیں اور پاکستان کے سوشل میڈیا سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کیا جائے ۔

اس موقع پر بیرسٹر عقیل نے بھی میڈیا کے نمائندوں سے بات کی، انہوں نے کہا،  برازیل میں ایکس پر جرمانے  سے متعلق مثال موجود ہے،ہمارے ملک میں موجود سوشل میڈیا  قانون پر عمل ہونا چاہیے. 

جعلی ڈگریوں کا ملک گیر نیٹ ورک بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف

صورتحال

بھارت اور افغانستان سے آپریٹ کئے جا رہے سینکڑوں اور ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دن رات پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور پاکستان کے شہریوں خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کو پاکستان کے  خلاف گمراہ کر کے بھڑکایا جا رہا ہے۔

پاکستان مین چھپ کر وار کرنے والے دہشت گرد  گروہ سوشل میڈیا کو پروپیگنڈا، بھرتی، بنیاد پرستی، مواصلات، لاجسٹکس اور فنڈ ریزنگ کے لیے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔  فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور ٹیلیگرام جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے اپنا مذموم، گمراہ کن نام نہاد نظریہ پھیلانے۔ دہشتگردوں کی طرف سے  گمراہ ہو جانے والے بچوں اور اپنے  حامیوں سے رابطہ قائم کرنے اور عالمی سطح پر سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے لیے، سوشل میدیا پلیت فارمز کو بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

جاپان؛ ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

 پاکستان کی حکومت کی جانب سے گمراہی پھیلانے اور دہشتگردی کی حمایت کرنے والے اکاؤنٹس اور مواد کو ہٹانے کی جاری کوششوں کے باوجود یہ کام دھڑلے سے جاری ہے۔ فتنہ الخوارج اور بلوچوں کے نام سے دہشتگردی کرنے والے گروہ  خاص طور پپر پاکستان کے خلاف جنگ کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں، جو اسے انتہا پسند تحریکوں کے لیے  معصوم پاکستانی نوجوانوں تک پہنچنے اور خوف پھیلانے کے لیے ایک اہم ذریعہ بناتے ہیں۔

پاکستان کی حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے لیکن اس سنگین مسئلہ کا تدارک اب تک برائے نام ہو سکا ہے۔



Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ محکمہ جیل کا اہلکار شراب پی کر ڈیوٹی پر پہنچ گیا
  • لاہور کی جیولر مارکیٹ سے 20 کلو سونا غائب، شیخ وسیم کے خلاف نیا مقدمہ درج
  • لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار
  • پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں، منفی سیاست چھوڑ دے، طارق فضل
  • پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں، منفی سیاست چھوڑ دے، طارق فضل چوہدری
  • لاہورمیں رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج
  • پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ
  • آدھی آستین والی شلوار قمیض؟ رنویر سنگھ کے لُک پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
  • حکومت نے ایکس پر دوبارہ پابندی لگانے کا عندیہ دےدیا
  • دہشتگردی میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوراً بند کریں، پاکستان کا کمپنیوں سے مطالبہ