Daily Ausaf:
2025-04-21@23:29:45 GMT

اسلام آباد: ترکیہ کے صدر طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کل 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ترکیہ کے صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی۔ صدر اردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ سیشن کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اور متعدد اہم معاہدوں/ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

دورے کے دوران صدر اردوان، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔ اب تک ایچ ایل ایس سی سی کے چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، اور آخری اجلاس 13-14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔ پاکستان اور ترکیہ تاریخی برادرانہ رشتہ رکھتے ہیں اور ترکیہ کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیر جہتی تعاون کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

عمر ایوب کا عام انتخابات، 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر کریں گے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل ترکیہ روانہ ہوں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے دورے میں مزید ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔

Post Views: 10

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • صدر زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی کرے
  • اقبال کے نظریات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں ؛ وزیر اعظم شہباز شریف
  • ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی، ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے: شہباز شریف