افغانستان میں خودکش دھماکا، 5 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
افغانستان کے شہر قندوز میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
خودکش دھماکا قندوز کے ایک بنک کے باہر ہوا جس میں طالبان کے ایک اہلکار اور بنک کے سیکیورٹی گارڈ سمیت عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
طالبان حکام کے مطابق دھماکے وقت لوگ بنک میں اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی بم دھماکے میں مارے گئے، پاکستان کی مذمت
اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم حالیہ عرصے میں افغانستان میں داعش کی مسلح کارروائیوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Afghanistan bomb blast افغانستان بم دھماکا خودکش.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان بم دھماکا
پڑھیں:
اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر جلد از جلد ’ایم ٹیگ‘ لگوالیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کو نیا ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کی وضاحت
ڈپٹی کمشنر آفس سے سوشل میڈیا پر پبلش کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف شاہراہوں پر ایم ٹیگ ریڈرز کی انسٹالیشن مکمل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
بیان میں کہا گیا کہ اب بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جا سکے گی جس پر شہریوں کو قانونی دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ جلد از جلد اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اسلام آباد انتظامیہ اسلام آباد ایم ٹیگ