بی پراک کی رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کی شدید مذمت، پوڈکاسٹ میں شرکت منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
معروف گلوکار بی پراک نے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے پوڈکاسٹ 'بیئر بائسیپس' پر اپنی شرکت منسوخ کر دی۔
بی پراک نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں رنویر کی سوچ کو ’قابل مذمت‘ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘ شو میں بھارتی ثقافت کی غلط تصویر پیش کی گئی، جو ناقابل قبول ہے۔
رنویر الہ آبادیا جو اپنے یوٹیوب چینل پر مشہور شخصیات کے انٹرویوز کے لیے جانے جاتے ہیں، اپنے متنازع بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ مشہور مصنف نیلیش مشرا نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل دیا اور شو کے مواد پر سوال اٹھایا۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
بی پراک کا کہنا تھا کہ وہ ایسے پلیٹ فارمز پر شرکت نہیں کر سکتے جہاں بھارت کی ثقافت کو غلط انداز میں پیش کیا جائے یا کسی قسم کے متعصبانہ خیالات کو فروغ دیا جائے۔
واضح رہے کہ رنویر الہ آبادیا کے بیان پر جاری تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ کئی معروف شخصیات اور عام صارفین ان کے بیان پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان سے وضاحت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
صدر مسلم لیگ نون نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ نون محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا کھیئل داس کوہستانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ صدر مسلم لیگ نون نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کھیئل داس کوہستانی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔