وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز- ’جیو نیوز‘ گریب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو لوگ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے کا سبق دیتے ہیں وہ کسی کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

لاہور میں جشن اسٹیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کسی نے بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم پکڑانے کی کوشش کی تھی، طلبہ وعدہ کریں ملک کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، کسی کے ذاتی مقاصد کے لیے ایندھن مت بننا، کسی کے کہنے پر اپنی زندگی خراب نہ کرنا، کسی کے بہکاوے میں مت آنا۔

انہوں نے کہا کچھ روز قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، یہ لوگ مخالفین پر ذاتی حملے کرتے ہیں، ان کا کام ذاتیات پر حملہ کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے۔

مفت وائی فائی پروگرام کیوں شروع کیا؟ مریم نواز نے بتا دیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔

مریم نواز کا طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ بچوں، مجھے آپ پر بہت فخر ہے، آپ میں بہت صلاحیت ہے، تھوڑی سی توجہ سے آپ پوری دنیا فتح کر سکتے ہیں، سرکاری اسکولوں کا معیارِ تعلیم نجی اسکولوں سے بہت پیچھے ہے، سرکاری اسکولوں کے بچوں کی تھوڑی سی توجہ مثبت اثرات پیدا کرتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وعدہ کیا کہ ہر روز  بچوں کے لیے کام کروں گی، پورے دل سے کوشش کروں گی کہ بچوں کے خواب پورے ہوں، جتنے بھی وسائل ہیں  تمام آپ پر نچھاور کروں، مجھ سےجو ہو سکے گا میں کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ تنقید جو آپ کو بری لگتی ہے وہ آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے، میرے ساتھ بچوں کا پیار بعض لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا، بچے مجھ سے جب محبت کا اظہار کرتے ہیں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ سب پہلے سے ترتیب دیا ہوا ہے، 4 سال میں بچوں کو اسکالر شپس کیوں نہیں ملیں؟ اسکالر شپس کا حق پہلے ملا ہوتا تو آپ کہاں پہنچ چکے ہوتے۔

مریم نواز  نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا کے بچے مجھ سے کہتے ہیں کہ انہیں بھی اسکالر شپس دی جائیں، بچے مجھے روز  درخواستیں دیتے ہیں کہ ہمیں بھی لیپ ٹاپس دیں، میں چاہتی ہوں کہ ہر بچہ ترقی کرے، اپنی اپنی فیلڈ میں اپنا نام بنائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے نے کہا کسی کے

پڑھیں:

مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہیکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی طلبہ تیسرے سال بھی Erasmus Mundusسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں، پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز