لیبیا، اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں پر فائرنگ کے نشانات کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے صحرائی علاقے سے جمعہ کو روز 2 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی جن سے 50 تارکین وطن کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن کے مطابق لیبیا کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی تارکین وطن کی کچھ لاشوں پر فائرنگ کے نشانات ہیں۔لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تارکین وطن کی
پڑھیں:
ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔