راکھی ساونت پاکستان آئیں گی؟ ہانیہ عامر نے بڑا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی مہمان نوازی کی حامی بھرلی۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر راکھی پاکستان آئیں گی تو وہ انہیں ائیرپورٹ پر لینے ضرور جائیں گی۔
یہ دلچسپ مکالمہ لندن میں ایک تقریب کے دوران سامنے آیا، جس میں ہانیہ عامر کے علاوہ پاکستانی کرکٹر صائم ایوب اور دیگر فنکار بھی شریک تھے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل راکھی ساونت نے ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا، "کیا تمہارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے؟ میں تمہاری بہن بھارت سے آرہی ہوں، مجھے لینے ائیرپورٹ آجاؤ!”
اس پر ہانیہ عامر نے خوش دلی سے جواب دیتے ہوئے کہا، "میں راکھی کا ائیرپورٹ پر انتظار کروں گی۔”
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھارت میں کام کرنا چاہیں گی تو ہانیہ عامر نے کہا، "ابھی ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے، اگر ہوا تو ضرور بتاؤں گی۔” تاہم، انہوں نے راکھی کی دعوت پر بھارت جانے کا عندیہ بھی دے دیا۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ خوشی اور مثبت طرزِ زندگی ہی ان کی خوبصورتی اور زندہ دلی کا راز ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ہانیہ عامر نے
پڑھیں:
خلیل الرحمٰن قمر کی پاکستان سے مایوسی، بھارت کیلیے کام کرنےکو تیار
معروف پاکستانی ڈرامہ و فلم نویس خلیل الرحمٰن قمر نے حالیہ انٹرویو میں پاکستان سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے لیے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا جس کی وجہ سے ان کی حب الوطنی متاثر ہوئی ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے بھارت میں کام کرنے کی پیشکشیں ٹھکرائیں لیکن اب وہ بھارت کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ان کے کام کی قدر کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں انہیں وہ عزت نہیں ملی جس کے وہ مستحق تھے۔
انہوں نے اپنے 'ہنی ٹریپ کیس' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اغوا کرنے اور قتل کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد انہوں نے بھارت کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ان کے ڈرامے 'بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ' کی کہانی کو بھارتی فلم 'جس دیش میں گنگا رہتا ہے' میں کاپی کیا گیا تھا۔
خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ ہونے والے سلوک نے ان کی حب الوطنی کو متاثر کیا ہے اور اب وہ بھارت کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں جہاں ان کے کام کی قدر کی جاتی ہے۔