لاہور، مختلف ہسپتالوں کی ڈاکٹرز کی علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں آپ کے جذبے پر فخر ہے اور ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شہداء کی یاداشتوں پر مبنی تحریر کا سیٹ ملاقات کرنیوالے ڈاکٹرز کو ہدیہ کیا گیا جس پر تمام ڈاکٹرز نے وائس چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی ملت کو ہماری ضرورت پڑی ہم میدان میں حاضر نظر آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی سے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں لاہور کے مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر کامران کی قیادت لاہور کے مختلف ڈاکٹرز نے علامہ سید احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی اور اپنی خدمات کے حوالے وائس چیئرمین کو آگاہ کیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں آپ کے جذبے پر فخر ہے اور ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شہداء کی یاداشتوں پر مبنی تحریر کا سیٹ ملاقات کرنیوالے ڈاکٹرز کو ہدیہ کیا گیا جس پر تمام ڈاکٹرز نے وائس چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی ملت کو ہماری ضرورت پڑی ہم میدان میں حاضر نظر آئیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین ڈاکٹرز نے
پڑھیں:
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ارسلان اسلام شیخ کو ہدایت کی کہ سکھر کے عوام سے رابطے میں رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کے شہریوں کے تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔
انہوں نے پارٹی چیئرمین کو 25 اپریل کو کینال منصوبوں کے خلاف سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام کے انتظامات اور آنے والے مون سون سیزن کی تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔