لاہور(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے 3 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہوا تھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے، البتہ انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

حارث رؤف نے اپنے کوٹے کے 6.

2 اوورز میں 23 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی، بعدازاں انکا اوور سلمان علی آغا نے مکمل کیا تھا۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے سہ ملکی اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں محمد وسیم جونیئر، محمد علی اور عاکف جاوید کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عاکف جاوید کو حارث روف کے متبادل کے طور پر شامل کیا جارہا ہے، جس کا اعلان آج متوقع ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کی ڈیڈلائن کے مطابق 11 فروری رات 12 بجے تک تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں تبدیلیاں کرسکتی ہیں تاہم اسکے بعد اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کیمٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق

فائل فوٹو

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔

پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا
  • سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن
  • رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
  • درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو ‘جوکر’ قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!