گوئٹے مالا بس حادثہ، ہلاکتیں 53 ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
گوئٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ہلاکتیں 53 ہو گئیں، ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے وقت بس سان اگسٹن آکاساگو استلان سے دارالحکومت آ رہی تھی۔
گوئٹے مالا کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کارلوس ہرنینڈز کا کہنا ہے کہ 36 مردوں اور 15 خواتین کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو آرییولو نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے
انہوں نے فوج اور ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات ک ردیا ہے۔
گوئٹے مالا کے صدر نے سوشل میڈیا پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس میں 75 افراد سوار تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے لیفٹ ہینڈر فاسٹ بولر رومان رئیس خان کی بہن انتقال کرگئیں، رومان رئیس کی بہن گزشتہ چند ماہ سے علیل تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بہن کے انتقال کے باعث رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہمراہ سفر نہیں کرینگے۔
اطلاعات کے مطابق رومان رئیس کی بہن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
Post Views: 3