Express News:
2025-04-22@01:53:24 GMT

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ 

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی انتظامیہ  نے بڑا فیصلہ  کرتے ہوئے حیدر آباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں عالمی سول ایوی ایشن سے بین الاقوامی معیار کے کورسز کرانے کی منظوری دے دی۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلی بار انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیے مدعو کیا گیا یے، بین الاقوامی معیار کے کورسز 17 فروری تا 25 مارچ کو ہونگے۔

بیان کے مطابق ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈولپر،ٹریننگ منیجرز کورسز کرائے جائیں گے، پسنجر بورڈنگ برجز کورس بھی عالمی سول ایوی ایشن ٹیم حیدر آباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کرانے پہنچے گی۔

اس میں بتایا گیا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے کورسز کے متعلق رجسٹریشن اور شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیے۔

بیان میں کہا گیا کہ  سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد میں ان کورسز کے ہونے سے پاکستان اور خطے میں کی ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیاں  پاکستان میں ہی کورسز کرسکیں گی، کورسز سے ملکی ایئرلاینز سول ایوی ایشن سمیت ایوی ایوی ایشن کمپنیوں کو مالی بچت ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی انتظامیہ نے عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم سے رابطہ کیا تھا، بین الاقوامی ایوی ایشن کورسز 17 فروری۔سے مارچ کے درمیان حیدر آباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ہونگے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ملازمین سمیت ایرلاینز ملازمین کو کورسز کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کورسز کرنے والوں کو بین الاقوامی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، ان کورسز سے ملکی اور بین الاقوامی ایرلائنز، ایوی ایشن کمپنیوں کو باہر کورس کرنے کے لئے  نہیں جانا پڑے گا، یہ پہلی بار ہے کہ سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں عالمی سول ایوی ایشن یہ بین الاقوامی کورسز کے لیے ارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن بین الاقوامی کورسز کے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان

---فائل فوٹو 

تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

خرم شیر زمان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کر کے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔

یاد رہے کہ 10 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم کے خلاف جماعتٍ اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

عدالت نے درخواستیں پہلے سے زیرِ سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کر دی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پنجاب بارکونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز
  • پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
  • پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان
  • ایئرپورٹس کے آرائیول و ڈیپارچر کاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم
  • انسانی سمگلنگ اور گداگری روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
  • پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے؛ آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کی خصوصی شرکت